حکومت کے پاس ٹیکس پر ٹیکس لگانے کے سوا کوئی کام نہیں ہے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
مہنگائی وبیروزگاری اور غریبوں کو ریلیف دینے کی بجائے حکومت نے آنکھیں بند کرلی ہیں، شاداب رضا نقشبندی
پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عام آدمی کوکوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا، شاداب رضا نقشبندی
،بجلی وگیس اور ٹیلی فون کے بلوں پر کئی قسم کے ٹیکس وصول کرنے کے باوجود نئے ٹیکس لگانا سمجھ سے بالاتر ہے، شاداب رضا نقشبندی
حکمران اپنی شاہی خرچیوں میں کمی کرنے کی بجائے غریب سے جینے کا حق چھیننے میں لگے ہوئے ہیں، شاداب رضا نقشبندی
اسپتالوں میں غریبوں کیلئے دوا نہیں نجی اسپتال جو ویلفیئر کے نام پر چل رہے ہیں ملک کے سب سے مہنگے اسپتال بن گئے
بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان آنا شروع ہوگیا آئی ایم ایف کے اشاروں پر عوام کا استحصال کیا جارہا ہے، شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس ٹیکس پر ٹیکس لگانے کے سوا کوئی کام نہیں ہے،مہنگائی وبیروزگاری اور غریبوں کو ریلیف دینے کی بجائے حکومت نے آنکھیں بند کرلی ہیں،پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عام آدمی کوکوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا،بجلی وگیس اور ٹیلی فون کے بلوں پر کئی قسم کے ٹیکس وصول کرنے کے باوجود نئے ٹیکس لگانا سمجھ سے بالاتر ہے،حکمران اپنی شاہی خرچیوں میں کمی کرنے کی بجائے غریب سے جینے کا حق چھیننے میں لگے ہوئے ہیں،اسپتالوں میں غریبوں کیلئے دوا نہیں نجی اسپتال جو ویلفیئر کے نام پر چل رہے ہیں ملک کے سب سے مہنگے اسپتال بن گئے،غریبوں کو تعلیم اور صحت کے معاملے میں بھی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے،بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان آنا شروع ہوگیا،آئی ایم ایف کے اشاروں پر عوام کا استحصال کیا جارہا ہے،آئی ایم ایف کو پتہ نہیں ورنہ قبروں پر بھی ٹیکس لگے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں دن بادن اضافہ ادارہ شماریات کے مطابق12اشیاء مہنگی کردی گئیں،حکومت مہنگائی کا سارابوجھ اشیاء خودنوش پر لگاکر غریب کوغربت کی طرف دھکیل رہی ہے،انہوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی کے طوفان کو نہیں روکا تو عوامی غٰض وغضب انہیں بہاکر لیجائیگا،کشمیر کی طرح عوام اپنے حقوق کیلئے سڑکو پر نکل آئیں تو مہنگائی کا جن بوتل میں بند اور بجلی وگیس بھی سستی ہوجائیگی،حکمران عوام کو ریلیف نہیں دینگے تو عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے سڑکون پر نکلیں گے جو کہ ان کا آئینی وجمہوری اور بنیادی حق ہے۔#