کراچی۔ سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی مرکز اہلسنت پہنچ گئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی سے ملاقات

  

سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی مرکز اہلسنت پہنچ گئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی سے ملاقات

 پیر حامد سعید کاظمی اور محمد شاداب رضا نقشبندی کی خوشگوار ملاقات موجودہ ملکی صورتحال پر دونوں رہنماؤں نے تبادلہ خیال کیا  

 ملکی حالات کسی بھی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتے،ایسا کوئی فیصلہ قبول نہیں جو مذہب اور آئین کے خلاف ہو،ساببق وفاقی وزیر مذہبی اُمور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

،عدلیہ کا قادیانیوں کے حوالے سے جو فیصلہ آرہا ہے اس میں ایمان پر بات آئی تو برداشت نہیں کرینگے،صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

اسلام وآئین کے منافی فیصلے کو عوام نے پہلے قبول کیا اور نہ آئندہ قبول کرینگے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

ملک کے استحکام کیلئے ضروری ہے ہکوئی بھی ایسا فیصلہ جوقرآن وسنت اور آئین پاکستان کے خلاف ہو نہیں جانا چاہیے،شاداب رضا نقشبندی

ختم نبوت ﷺ اُمت مسلمہ کا اتحاد ہے دونوں رہنماؤں نے ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر آواز اٹھانے پر اتفاق کیا،

کراچی (   ) سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی سے ملاقات کیلئے مرکز اہلسنت پہنچ گئے،مرکزی رہنماؤں اور کراچی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے پرتپاک استقبال کیا، سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور حامد سعید کاظمی اور سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی خوشگوار ملاقات موجودہ ملکی صورتحال پر دونوں رہنماؤں نے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر نائب سربراہ محمد شاہد غوری،نائب سربراہ بلال عباس قادری اور مرکزی رہنماؤں فہیم الدین شیخ،محمد آفتاب قادری،محمد شہزاد قادری ودیگر موجود تھے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے مرکز اہلسنت آنے پر انہیں خوش آمدید کہا،اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ ملکی حالات کسی بھی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتے،ایسا کوئی فیصلہ قبول نہیں جو مذہب اور آئین کے خلاف ہو،عدلیہ کا قادیانیوں کے حوالے سے جو فیصلہ آرہا ہے اس میں ایمان پر بات آئی تو برداشت نہیں کرینگے،دین اسلام اور ملکی سالمیت کے منفی کوئی فیصلہ قبول نہیں ہوگا،حکومتی عہدیداران کی ذمہ داری ہے معاملے کو افہام وتفہیم سے نمٹایا جائے،ختم نبوت ﷺ اُمت مسلمہ کا اتحاد ہے،دونوں رہنماؤں نے ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر آواز اٹھانے پر اتفاق کیا،اس موقع پر گفستگو کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ایسے معامالت یا فیصلے جس سے اُمت تقسیم ہو باز رہنا چاہیے،ملک کے سیاسی حالات بھی سازگار نہیں ہیں ملک کے استحکام کیلئے ضروری ہے کوئی بھی ایسا فیصلہ جوقرآن وسنت اور آئین پاکستان کے خلاف ہو نہیں جانا چاہیے،پاکستان کو کسی طور بھی کمزور ہونے نہیں دینگے ماضی میں بھی ختم نبوت ﷺ کا تحفظ کیا اور عشقان رسول نے اپنی جانوں کے نذرانے نچھاور کئے،آخری سانس تک ختم نبوت ﷺ کا تحفظ اور ملکی سلامتی کیلئے کام کرتے رہینگے،آئین وقانون کی بالادستی قائم ہوگی تو فیصلے انصاف پر ہونگے،اسلام وآئین کے منافی فیصلے کو عوام نے پہلے قبول کیا اور نہ آئندہ قبول کرینگے اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ختم نبوت ﷺ کے معمالے پر آواز اٹھانے پر اتفاق کیا۔#

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views