شہید محمد سلیم قادری نے انسانیت کی خدمت کیلئے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت فلاحی وسماجی کام کئے ہیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
سلیم قادری نے اپنی جان کا نذرانہ تو پیش کردیا مگر حقوق اہلسنت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا،شہید سلیم قادری کا نظریہ سوچ وافکار ہمیشہ زندہ رہینگے، شاداب رضا نقشبندی
مہنگائی کی بھرمار نے سفید پوش طبقے سے جینے کا حق چھین لیا ہےء ٹیکسیز کی بھرمار ہے ماچس کی ڈبیا پر بھی ٹیکس وصول کیا جارہا ہے، شاداب رضا نقشبندی
معاشی حب کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرلے ورنہ ہم احتجاج کی سخت کال دینے پر مجبور ہوجائینگے، شاداب رضا نقشبندی
فکر سلیم قادری کانفرنس سے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا،نائب سربراہ شاہد غوری،بلال عباس قادری کا خطاب
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری کے مشن سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے،ہماری گردنیں کٹ تو سکتی ہیں اسلام وملک دشمن قوتوں کے سامنے جھک نہیں سکتیں،اہلسنت کو ملک بھر میں جو آزادی حاصل ہے یہ شہید محمد سلیم قادری اور ان کے رفقاء کی قربانیوں کا ثمر ہے،ایک وقت تھا یارسول اللہ ﷺ کا نعرہ لگانے پر قتل کردیا جاتا تھا ایسے کٹھن وقت میں شہید سلیم قادری نے سنی تحریک کی بنیاد رکھی،عوام اہلسنت میں بیداری پیدا کی کہ وہ نظریہ اہلسنت اور حقوق اہلسنت کے تحفظ کیلئے جدوجہد کریں،شہید محمد سلیم قادری نے اپنی جان کا نذرانہ تو پیش کردیا مگر حقوق اہلسنت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا،شہید سلیم قادری کا نظریہ سوچ وافکار ہمیشہ زندہ رہینگے،بانی وقائد شہید سلیم قادری جرأئت وبہادری کی علامت تھے ان کے نام سے باطل قوتوں میں لرزہ طاری ہوجاتا تھا،7ستمبر1974کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا،7ستمبر2024کو پورے پچاس سال ہوجائنینگے،اس ماہ کو ماہ تاجدار ختم نبوت ﷺ کے عنوان سے منائینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کراچی ڈویژن کے تحت بانی وقائد سنی تحریک امیر شہدائے اہلسنت محمد سلیم قادری کے یوم شہادت پر کھارادر میں فکر سلیم قادری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اپنے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے اور تجدید عہد فا کیلئے اس کانفرنس میں کارکنان نے بھرپور شرکت کی،شاداب رضا نقشبندی کاکہنا تھا کہ شہید محمد سلیم قادری نے انسانیت کی خدمت کیلئے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت فلاحی وسماجی کام کئے ہیں،غریب دن بدن غریب تر ہوتاجارہا ہے مہنگائی کی بھرمار نے سفید پوش طبقے سے جینے کا حق چھین لیا ہےء ٹیکسیز کی بھرمار ہے ماچس کی ڈبیا پر بھی ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جس کے سبب مہنگائی کے طوفان میں اضافہ ہورہا ہے،ٹیکس کا پیسہ غریب کی جیب سے نکل کر حکومت کے خزانے میں جارہا ہے،23کروڑ بجلی کے یونٹ اشرافیہ کو مفت فراہم دیئے جارہے ہیں جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے،کے الیکٹرک کرپٹ ترین ادارہ ہے سخت گرمی میں ملک کے معاشی حب کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرلے ورنہ ہم احتجاج کی سخت کال دینے پر مجبور ہوجائینگے،شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا آئے دن کسی نا کسی ملک میں کبھی قرآن کی توہیں تو کبھی ناموس رسالت پر حملہ ہوتا ہے،ہم گستاخوں کو بتانا چاہتے ہیں خالدبن ولید رضی اللہ عنہ کے وارث ابھی زندہ ہیں،صلاح الدین ایوبی کے جانشین سلطان نور الدین کے روحانی بیٹے ابھی بھی میدان میں ہیں،ہمارا ریڈ زون ناموس رسالت ﷺ ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب سربراہ محمد شاہد غوری کا کہنا تھا کہ شہید سلیم قادری کے جیالے پاکستان کے خلاف ہونیوالی کسی بھی سازش کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دینگے،کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر تشدد افسوسناک ہے حکومت فوری طور پر اب طلبہ کو بحفاظت پاکستان لانے کا انتظام کرئے،اہلسنت کی آبیاری کیلئے اپنے قائد کے مشن پر گامزن رہ کر جدوجہد کرتے رہینگے،اعلیٰ حضرت امام احمد رضا کا نظریہ،فکر شہید محمد سلیم قادری کا مشن تھا،اس موقع پرنائب سربراہ صاحبزادہ بلال عباس قادری کا کہنا تھا کہ ہر یارسول اللہ کہنے والا ہمارا بھائی ہے،ہماری جنگ اسلام وملک دشمن عناصر سے ہے،اپنوں کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں جب تک ہماری جسم میں خون کا آخری قطرہ باقی ہے ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ کرتے رہینگے،اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ،محمد شہزاد قادری،محمد مبین قادری،محمد آفتاب قادری،علماء بورڈ کے کنوینر علامہ طارق شہزاد مدنی علامہ انصر نورانی،علامہ محمود قادری مفتی توصیف رضا مدنی،یونائیٹیٹڈ مسلم فورم کے آصف رضا قادری پاکستان تحفظ موؤمنٹ کے طارق محمود،علامہ جما ل الدین قادری،قاری عنایت اللہ،قاری ثناء اللہ،علامہ صابر قادری،علامہ جمیل نقشبندی،علامہ عتیق الرحمان قادری،علامہ اظہر عطاری،علامہ خالد قادری،علامہ الطاف قادری نے خطاب کیا اس موقع پر کراچی امیر غلام مرتضیٰ قادری،نائب امیر فرحان قادری،ارکان کراچی رابطہ کمیٹی عارف منصوری ا،انور سجاد قادری،عامر قادری شہزاد آرائیں،سید رضا بخاری،فرقان قادری،ممتاز ثناء خواں بھی موجود تھے