عید قرباں کے موقع پر بہاری برادی پاکستان کے سرپرست اعلی جناب فخر الزماں ملک سے انکی رہائش گاہ پر اشتياق عالم، محمّد اشفاق سعدی محمّد آفتاب کی ملاقات۔
ملاقات میں برادری کی فلاح کے کاموں پر تفصیلی بات ہوئی وقف قربانی اور برادری کے سفید پوش گھرانوں تک گوشت کی تقسیم کی بھی تفصیل بتائی گئی، اس کام کو سراہتے ہوۓ اس میں وسعت دینے پر زور دیا۔ اس کےساتھ ساتھ دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس کےعلاوہ تنظیم سازی کے اصولوں اور منشور کومرتب کرنے پر زور دیا
احداف کے حصول میں حائل مشکلات اور اس کے تدارک کے لائحہ عمل پر بھی بات ہوئی۔
آخر میں تنظیم کے روح رواں جناب اشرف اقبال خان کی والدہ محترمہ کی صیحتیابی کی دعا کی گئی۔
جناب اشرف اقبال خان کی خواہش پر سانحہ ڈھاکہ پر لکھی گئی جمیل عثمان کی کتاب جلا وطن کہانیاں بطور تحفہ دیں اور اس کی کچھ اضافی کاپیاں بھی دیں تاکہ برادری کے لکھاریںوں تک پھنچائی جاسکے۔
شریک محفل اشتیاق عالم، محمّد آفتاب اور راقم محمد اشفاق سعدی نے صاحب خانہ کی طرف سے بہترین تواضع کا شکریہ ادا کیا