کراچی۔ معروف پاکستانی نژاد امریکی تاجرعلی شیخانی کی جانب سے ایسوسی ایشن آف کیمرہ مین جرنلسٹس کو نقد رقم دینے کی تقریب منقعد کی گئی،

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف پاکستانی نژاد امریکی تاجرعلی شیخانی کی جانب سے   ایسوسی ایشن آف  کیمرہ مین جرنلسٹس کو نقد رقم  دینے کی تقریب منقعد کی گئی، سندھ بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے محمد صدیق اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں  ہونے والے ایونٹ میں نیوز چینلز کے کیمرہ مینوں اور صحافی حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری  جنرل تمغہ امتیاز ظفر عباس نے  بتایا کہ انہوں نے گذشتہ ماہ علی شیخانی کونیوز چینلز کے کیمرہ مینوں  کے مسائل سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد علی شیخانی نے کیمرہ مینوں کی نمائندہ تنظیم ایسوسی ایشن آف کیمرہ مین جرنلسٹس کےلیے انعامات کا اعلان کیا ،

ظفر عباس نے کہا کہ  علی شیخانی نے شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد کی ہے ، وہ ہرقدم پر صحافی حضرات کے ساتھ کھڑے ہیں ۔علی شیخانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ  سماجی خدمات کا سلسلہ کئی برسوں سے کررہے ہیں اور چاہے وہ سحری ہویاافطاری، کسی کوگاڑی دینا ہوموٹرسائیکل ، فلیٹ دینا ہوایک کروڑ روپے یا کوئی نقد رقم  یہ سب میں ان پیسوں سے کرتا ہوں جو پیسے میں اپنے فیملی پر خرچ کرتا ہوں ،کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے صدر الطاف حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب ظفر عباس نےہمیں 30لاکھ دیہے  تو ہمیں یقین ہی  نہیں آیا ، ہم خالی اکاؤنٹ سے یہ تنظیم چلارہے تھے اور اب علی شیخانی کی جانب سے دیے گئے پیسوں سے ہم کیمرہ مینوں کے حالات میں بھی بہتری آئے گی، انہوں نے امداد کرنے پر علی شیخانی اور ظفر عباس کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا، پروگرام میں علی شیخانی نے  ، آخر میں کیمرہ مینوں کی تنظیم کی جانب سے علی شیخانی اور ظفر عباس کو یادگاری شیلڈ کے علاوہ سندھی ٹوپی اور اجرک  بھی پیش کی گئیں ۔

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views