کراچی۔ پاسبان کا ماضی بے داغ اور کارکردگی قابل فخر ہے موقع پرست اور مفاد پرست حکمرانوں سے عوام کو آزادکرائیں گے: عزیز فاطمہ

 پاسبان کا ماضی بے داغ اور کارکردگی قابل فخر ہے

 موقع پرست اور مفاد پرست حکمرانوں سے عوام کو آزادکرائیں گے: عزیز فاطمہ

پاسبان کا ہر ورکرظلم و ظالم کے خلاف میدان جنگ کا سپاہی ہے:نرگس خان

 مظلوم خواتین انصاف کے حصول کے لئے پاسبان سے رابطہ کریں:الماس خاتون

الطاف شکورکی قیادت میں خواتین اورعوامی مسائل پر بھرپورآواز بلند کر رہے ہیں 

پاسبان کے 34ویں یوم تاسیس کے موقعہ پر شعبہ خواتین کے تحت تقریب

کراچی (  ) پاسبان کا ماضی اور کارکردگی قابل فخر ہے۔ پاسبان پاکستان کو ایماندار اور با کردار قیادت دینا چاہتی ہے۔ سیاست سے گندی مچھلیوں کے صفایا کا عزم رکھتی ہے کیونکہ صفائی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ پاسبان کی پر عزم اور مخلص قیادت صورتحال کو یکسر تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کرپٹ، بدعنوان اور ظلم کے نظام کے خلاف پاسبان کے سربراہ الطاف شکور نے جو آواز بلند کی تھی اس کی گونج ایوانوں تک پہنچی۔قیام کے اولین روز سے پاسبان موقع پرست اور مفاد پرست حکمرانوں کے تسلط سے عوام کو آزادکروانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے پاسبان ویمن ونگ ملک بھر میں منظم اور فعال کی جارہی ہے۔ خواتین کی شمولیت کے بغیر دنیا کے کسی ملک نے معاشی ترقی نہیں کی۔ الطاف شکورکی قیادت میں عنقریب ملک بھرمیں خواتین کے مسائل پر اور عوامی ایشوز پر بھرپور لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔ پاسبان خواتین کی بہترین اور مفت تعلیم کے لئے کوشاں ہے۔ پاسبان خواتین کے خلاف ہونے والے مظالم پر قانون کے مطابق عدالتی کارروائی کی سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔ مظلوم خواتین بلا خوف جھجھک انصاف کے حصول کے لئے پاسبان سے رابطہ کریں۔پاسبان کا ہر ورکرظلم و ظالم کے خلاف میدان جنگ کا سپاہی ہے۔ کرپٹ سیاستدانوں نے مایوس کیا ہے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی میدان سیاست میں امید کی نئی کرن ہے جو ہر سطح پر مظلوم کی داد رسی کے لئے کام کر رہی ہے۔ عوام اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے پاسبان کے جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پی ڈی پی خواتین ونگ کی صدر عزیز فاطمہ، خاتون رہنما نرگس خان، الماس خاتون و دیگر ذمہ داران نے شاہ لطیف ٹاؤن میں 34ویں یوم تاسیس کے موقعہ پر ہونے والے پروگرام کے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں کیک کاٹاگیا،   ظلم کے خلاف جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی گئیں

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views