کراچی : تھانہ سرجانی (محبوب شہید چوکی) پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ : رپورٹ :: محمد حسین سومرو
ملزمان سرجانی سیکٹر 4C میں محمد جنید شیخ نامی شہری کو واردات کا نشانہ بنا کر فرار ہوئے تھے۔ طارق الٰہی مستوئی
متاثرہ شہری کی جانب سے اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت تعاقب کرتے ہوئے 04 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان سے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 07 موبائل فونز، شہری کا چھینا گیا وولٹ اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ طارق الٰہی مستوئی
ملزمان نے انکشاف کیا کہ برآمدہ موبائل فونز سرجانی اور اطراف کے علاقوں سے اسلحہ کے زور پر چھینے گئے ہیں۔
ملزمان کے زیراستعمال 02 موٹرسائیکلز کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف واردات اور سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزمان میں جنید ولد جاوید احمد، موسیٰ فرید ولد اصغر علی، ارباز ولد آغا اختر اور عدنان ولد حاکم علی شامل ہیں۔