کراچی : رات گئے کومبنگ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار بہادر PMT کے بھائی سمیت 10 ملزمان گرفتار, ایس ایس پی سٹی عارف عزیز. : رپورٹ محمد حسین سومرو
کراچی: ملزمان سے آوان بم(Bomb), 2 پستول بمعہ راؤنڈز, 1635 گرام چرس, بڑی مقدار میں گٹکا/ماوا اور تمباکو, 5 موٹر سائیکلز اور 6 Wine کی بوتلیں برآمد.
کراچی: کومبنگ آپریشن کے دوران چاکیواڑہ تھانے کی حدود سے لیاری گینگ وار بہادر PMT کا بھائی بھی Bomb سمیت گرفتار ہوا.
کراچی: ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ, چاکیواڑہ, کھارادر, عیدگاہ اور نبی بخش کی حدود سے گرفتار کیا گیا.
کراچی: ملزمان کی شناخت زوہیب عرف مرچی( بھائی بہادر PMT), جان محمد عرف جانی, شاہد, حارث خان نیازی, زاہد, جہانزیب, اقبال عرف بالا, رئیس,محمد وسیم اور محمد ارسلان کے ناموں سے ہوئی ہے.
کراچی: کومبنگ آپریشن کے دوران کلاکوٹ کی حدود میں گھر کی آڑ میں چلنے والے گٹکا/ماوا کارخانہ پر بھی چھاپہ, بڑی مقدار میں گٹکا/ماوا, تمباکو اور دیگر سامان برآمد.
کراچی: ملزمان عادی/پیشہ ور کریمنل ریکارڈ یافتہ ہیں, ملزمان اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں.
کراچی: ملزم رئیس اس سے قبل اقدام قتل/ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.
کراچی: ملزم محمد وسیم اس سے قبل 4 مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.
کراچی: ملزم حارث خان نیازی بھی اس سے قبل 2 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے.
کراچی: ملزم اقبال عرف بالا اس سے قبل بھی 3 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے.
کراچی: گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج.
کراچی: نیز ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جارہا ہے.