رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع شرقی پولیس کا ہمہ وقت تھانہ سہراب گوٹھ کے علاقے گنا منڈی اور اطراف میں کومبنگ سرچ آپریشن جاری۔ ایس ایس پی ضلع شرقی
کومبنگ / سرچ آپریشن کی نگرانی ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ کر رہے ہیں۔ ایس ایس پی ضلع شرقی
کومبنگ / سرچ آپریشن محرم الحرام کی آمد اور سیکیورٹی کے پیشِ نظر و جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کیا جارہا ہے۔
کومبنگ / سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔
بائیو میٹرک تلاش ڈیوائسز کی مدد سے متعدد مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن / تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔
کومبنگ / سرچ آپریشن میں ایس ایچ او سہراب گوٹھ سمیت ضلع شرقی کے تھانہ سچل، مبینہ ٹاؤن، سائٹ سپر ہائی وے، شاہراہِ فیصل، گلشنِ اقبال،
اور تھانہ گلستانِ جوہر کے افسران و جوان، انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور لیڈیز اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔