بلدیہ گلشن غازی گھر کے اندر اپنی بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔
کراچی : ملزم سفیان نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنی بہن سویرا کو قتل کر دیا تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ
کراچی : اتحاد ٹاؤن پولیس نے انٹیلیجنس بیس کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو تین گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا
کراچی: مقتولہ سویرا شادی شدہ اور گھر کے قریب ہی رہائش پذیر تھی ۔ملزم اپنی بہن کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ
کراچی : گرفتار ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔ ملزم نے قتل کے لیے پسٹل مانسہرہ سے خریدا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا