کراچی میں افغان باشندوں پر مشتمل گھروں میں بڑی ڈکیتیوں میں مطلوب وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان گرفتار : رپورٹ محمد حسین سومرو

 کراچی میں گھروں کی بڑی ڈکیتی کرنے والا وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل تیموریہ سے گرفتار . ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل  : رپورٹ محمد حسین سومرو 

گرفتار ہلاک، زخمی و بلاضرب ملزمان کی شناخت خان محمد عرف مُلَّا ولد نامعلوم (ہلاک) محمد حسن ولد عطاء محمد (زخمی)، محمد خان ولد نعمت اللہ، داد محمد ولد ولی محمد اور نور احمد ولد انبیاء (بلاضرب) کے ناموں سے ہوئی 

ملزمان کے قبضے سے 1 عدد وائٹ کرولا کار، 1 عدد 9mm پسٹل، 1 عدد 30 بور پسٹل، 1 عدد ریوالور لوڈ میگزین راؤنڈ، رِسٹ واچز، نقد رقم برآمد ہوئی 

وائٹ کرولا گینگ سینٹرل سمیت دیگر ضلع میں ہاؤس ڈکیتی کے حوالے سے مسلسل خوف کی علامت بنتا جارہا تھا جنکے واردات کی فوٹیجز بھی وائرل ہورہی تھی 

سینٹرل تیموریہ کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک N اور بفرزون کی 2 ڈکیتیوں میں گینگ نے بڑی واردات کی جسکے بعد ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے گینگ کی گرفتاری کیلئے باقاعدہ ٹیم تشکیل دی تھی

پولیس نے مورخہ 28 ستمبر 2024 کو نہایت حکمت عملی سے گینگ کو اسوقت انٹرسیپٹ کیا جب وہ واردات کے لئے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں داخل ہوئے

ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے.. تیموریہ پولیس نے ملزمان کا مسلسل تعاقب کیا اور جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو کو ہلاک جبکہ 1 مزید ڈاکو کو زخمی کر دیا اور شریف آباد کی حدود میں ملزمان کی وائٹ کرولا کار AVX-602 کو روکنے میں کامیاب ہوئے. جہاں ملزمان اپنے ہلاک ساتھی کی نعش کار میں چھوڑ کر اور، زخمی ملزم کے ہمراہ فرار ہوگئے

بعد ازاں ٹیکنیکل و انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیوں کے بعد دیگر فراری ملزمان بشمول زخمی ملزم گرفتار کر لیا گیا

ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن اہم انکشافات کیے ہیں اور کراچی کے پوش علاقوں میں درجنوں گھروں کی ڈکیتی کا اعتراف کیا ہے

ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے جو کراچی کے مختلف کچی آبادیوں اور مضافاتی علاقوں میں کرائے کا مکان لیکر رہائش پذیر ہوتے تھے جبکہ واردات کے بعد لوٹا ہوا سامان افغانستان منتقل کرتے تھے

ملزمان نے 26 ستمبر کو بلاک N نارتھ ناظم آباد کے ایک بنگلے میں گھس کر ڈکیتی کی تھی جس میں انہوں نے 5 لاکھ روپے طلائی زیورات اور اسلحہ لوٹا تھا

اس ہی وائٹ کرولا گینگ نے 19 ستمبر 2024 کو بفرزون سیکٹر 15A/5 کے ایک گھر میں گھس کر ڈکیتی کی تھی جس میں 5 لاکھ نقد 150،000 پرائز بونڈ، موبائل فون و دیگر اشیاء لوٹ کر لیگئے تھے

ملزمان نے دونوں وارداتوں کے دوران وائٹ کرولا نمبری AVW-602 استعمال کی تھی

گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکے ہیں جنکا کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن و وارداتوں میں شناخت کا عمل جاری ہے۔

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views