کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔ ویسٹ پولیس : رپورٹ محمد حسین سومرو
پولیس کی تین مختلف کاروائیوں کے دوران 04 مفرور و مطلوب ملزمان گرفتار۔ ویسٹ پولیس
ملزمان کی گرفتاریاں تھانہ اورنگی اور پیرآباد پولیس کی جانب سے عمل میں لائی گئیں۔ ویسٹ پولیس
1. ملزمان بنام محمد اسلم اور انیل کمار تھانہ اورنگی کے مقدمہ الزام نمبر 297/2020 میں مفرور و مطلوب تھے۔
2. ملزم رحمت تھانہ پیرآباد سے گٹکا فروشی کے مقدمہ الزام نمبر 164/2024 میں مفرور و مطلوب تھا۔
3. ملزم محمد اسماعیل تھانہ اورنگی کے مقدمہ الزام نمبر 276/2021 میں مفرور و مطلوب تھا۔
ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔