(کراچی اسٹاف رپورٹر )
کراچی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردارمیراکبرچانڈیو نےسرائیکی عوام کی خدمت کےلیےپاکستان جئےسرائیکی پارٹی بنا لی ۔ جس میں سرائیکی عوام کی بھرپورشمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ صحافی احسن جتوئی عباس خان رند ، ندیم ابراہیم ، محسن جتوئی ، کیف جتوئی ، محمد ذاکر اعوان حسنین خان رند ، رشید خان ڈہر محمد بلال محمد نبیل محمد اسماعیل اسامہ خان محمد عمران محمد سلمان شاہنواز محمد علی محمد عرفان سہیل احمد رفیق جعفری محمد ادریس سیف اللہ حق نواز دلدار عباسی اور دیگر درجنوں دوست احباب پر مشتمل قافلے کے ساتھ سردارمیراکبرچانڈیو کی رہائش گاہ پہنچے ۔ جہاں سردارمیراکبرچانڈیو ڈاکٹر منیر اصف چانڈیو نے احسن جتوئی اور ان کے قافلے کا بھرپوراستقبال کیا ۔اس موقع پر احسن جتوئی سمیت دیگرنےسردارمیراکبرچانڈیو کو سرائیکی قوم کی فلاح وبہبود کےلیےنئی پارٹی بنانے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کے اظہارکےساتھ ساتھ پاکستان جئےسرائیکی پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ۔ جس پر سردارمیراکبرچانڈیو نے کہا کہ پاکستان جئےسرائیکی پارٹی بنانے کا مقصد صرف سرائیکی بھائیوں کی خدمت کرنا ہے ۔
پاکستان جئےسرائیکی پارٹی کی رجسٹریشن اور ملک بھرمیں تنظیم سازی کا عمل جاری ہے ۔ انشا اللہ سرائیکی قوم کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے اور انہیں ان کے حقوق دلائیں گے ۔ سردارمیراکبرچانڈیو نے کہا کہ احسن جتوئی ایک مخلص سرائیکی قوم پرست ہیں ۔ انہوں نے سرائیکی بھائیوں کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتےہوئے کہا کہ انشااللہ بہت جلد منگھوپیرنورانی ہوٹل پر ایک پروگرام منعقد کیا جائےگا جہاں تمام دوست احباب سے ملاقات ہوگی اور آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا ۔