کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت جمعرات کے روز ہونے والے اجلاس میں شجرکاری مہم

 سرگودہا (رپورٹ ای این آئی) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت جمعرات کے روز ہونے والے اجلاس میں شجرکاری مہم ، تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن ، ماڈل ریڑھی بازاروں اور ماڈل شاہرات پر مختلف محکموں کی جانب سے اب تک ہونے والی پیش رفت بارے جائزہ لیا گیا اور آئیندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔  دکانوں کے باہر سامان رکھنے والے دکانداروں کی تصاویر بنا کر رات ان کی دکانیں سیل کرکے بھاری جرمانے کئے جاتے ہیں اور دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں مقدمات بھی درج کروانے جارہے ہیں۔ اسی طرح نقشہ جات نہ رکھنے والی دکانوں کو بھی سیل کرکے مالکان کو نقشہ بنانے کا پابند بنایا جارہا ہے۔  اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ خوشاب روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کے ساتھ خیام چوک فلائی اوور کو رنگ رونگن، لائٹنگ اور سبزہ بھی لگایا جارہا ہے۔ حسین چوک پر مونومنٹ کی تنصیب کے بعد شہر کے تین دیگر مقامات کا تعین کرکے وہاں بھی مونومنٹ رکھے جائیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ شاہین چوک میں ماڈل ریڑھی بازار کے قیام کے بعد  پرانا پٹھہ منڈی روڈ پر بھی ماڈل ریڑھی بازار بنایا جارہا ہے ، خوشاب روڈ کو نو ریڑھی روڈ قرار دے کر یہاں کی تمام ریڑھیاں پٹھہ منڈی ماڈل بازار میں منتقل کی جارہی ہیں۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ شہر کے مختلف مقامات کا تعین کرکے جھنڈ کی صورت میں درخت لگانے، نئی گرین بیلٹس کے قیام اور شہر کے داخلی راستوں پر سبزہ و خوبصورتی کے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ شہر میں غیر فعال سٹریٹ لائٹس کو فعال بنایا جارہا ہے۔ اسی طرح مختلف پارکوں میں لائبریریاں بھی بنائی جا رہی ہیں تاکہ سیر کے لیے آنے والے شہری خوشگوار ماحول میں مطالعہ سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی قیادت میں انتظامی افسران کی جانب سے شہر کی خوبصورتی کے لیے اقدامات کو سراہا اور ٹیم ورک کی صورت میں کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کمشنر نے مین ہولز کور کا کام تیز کرنے اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے آئندہ دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ناکارہ سیور لائنوں کا تعین کرکے انہیں مرحلہ وار تبدیل کروانے کی منصوبہ بندی کرنے کی بھی ہدایت کی۔  اجلاس میں گوالہ کالونی میں حائل بعض قانونی رکاوٹوں اور محکمانہ اقدامات بارے بریفیگ بھی دی گئی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، اے ڈی سی آر فہد محمود ، اے ڈی سی جی عمر فاروق ، اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڈ ، سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر ، سی او ایم سی  زویا بلوچ اور اے سی جی حافظ عبد المنان کے علاؤہ دیگر افسران نے شرکت کی۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views