گالی یا گولی کسی مسئلے کا حل نہیں،حکومت و اپوزیشن ہوش کے ناخن لے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
سیاسی افراتفری میں قوم اور ملک کا بہت وقت ضائع ہوچکا ہے،مزید ضائع نہ کیا جائے:چیئرمین
جلسوں اور احتجاجی تحریکوں کیلئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت:گفتگو
معاشی چیلنجز اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پوری قوم،سیاسی جماعتوں،اداروں اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا
( )چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ گالی یا گولی کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس سے مسائل و پریشانیاں مزید بڑھ جائیں گی اور پاکستان کسی طور بھی مزید حالات کی خرابی کا متحمل نہیں ہوسکتا،حکومت اور اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ ملک و قوم کو آپسی اختلافات کی بھینٹ نہ چڑھائیں بلکہ معاشی و سیاسی استحکام کے لیے ایک متحد ہو کر آگے بڑھیں،عوام مہنگائی میں کمی،اپنے مسائل کا حل اور معاشی بہتری چاہتے ہیں،جلسوں اور احتجاجی تحریکوں کے لئے میدان بھرنے کی کوشش کرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار موجودہ ملکی حالات اور قوم کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز،دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے،پوری قوم،سیاسی جماعتوں،اداروں اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، سیاسی افراتفری میں قوم اور ملک کا بہت وقت ضائع ہوچکا ہے،مزید وقت ضائع کرنا ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے لہذا حزب اقتدار و اختلاف کے سیاستدان ہوش کے ناخن لیتے ہوئے آگے بڑھیں اگر دونوں طرف سے سمجھداری کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو اس کے انتہائی مضر اثرات مرتب ہوں گے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے جہاں معاشی چیلنجز ہر گزرتے د ن کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں وہاں ملک دشمن عناصر کے حوصلے بلند ہورہے ہیں ان کی حوصلہ شکنی اور معاشی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ ذاتیات پر ملکی و قومی مفادات کو ترجیح دی جائے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
30-09-2024
(ڈاکٹر بلال لودھی بیورو چیف ڈیرہ غازی خان/ملتان