گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین خوشاب ” ہفتہ ء شان رحمت اللعالمین” کا انعقاد

 خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین خوشاب نے اپنی سابقہ شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے محکمہ ءہائر ایجوکیشن کی خصوصی ہدایات کے مطابق  جشن عید میلاد مصطفی ا صلی اللہ علیہ  وآلہ وسلم کی مناسبت سے” ہفتہ ء شان رحمت اللعالمین” کا انعقاد کیا گیا۔ پرنسپل ادارہ ہذا ممتاز ماہرتعلیم میڈم ام حفصہ حبیب نے اس عظیم الشان ایونٹ کی بھرپور نگرانی کی اور اسے شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا گیا۔   اس روحانی ،وجدانی اور لاثانی محفل میں معززین علاقہ(خواتین) اور تمام اداروں کی سربراہان کو مدعو کیا گیا ۔   محفل پرنور کا آغاز تلاوت قران مجید فرقان حمید سے ہوا ۔بعدازاں طالبات نے  درود و سلام اور نعتوں کے  نذرانے بھی پیش کیے ۔اس موقع پر مقررین نے اظہارخیال کرتے ہوءے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف پہلووں پرروشنی ڈالی۔  انہوں نے کہا کہ ہم اسوہء کامل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مکمل عمل پیرا ہوکر ہی فلاح دارین حاصل کرسکتے ہیں۔    آخر میں ملک و ملت اور عالم اسلام  کی تعمیروترقی اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views