گھوٹکی(رپورٹ اقبال انجم ملک)
گھوٹکی میں سیپکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی دسویں ویں روز بھی جاری، ایک سو سے زائد غیرقانونی کنکشن منقطع، ایک روز میں 7 لاکھ رپوں کی بقایاجات موصول، تفصیلات کے مطابق سیپکو چیف سکھر سعید احمد ڈاوچ، ایس ای منظور احمد سومرو کی ہدایات پر ایس ڈی او سیپکو ٹو مطیع اللہ اعوان کی زیر قیادت سیپکو ٹیم لائن سپریڈینٹ ربنواز کلوڑ، محمد ابراہیم کورائی، لائن مین عاشق منگی، ریاض عباسی، ضمیر احمد چاچڑ، نجیب اللہ مھر، علی گوہر ملک، یاسن بلو، علی گوہر میمن کی جانب سے نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف دسویں روز بھی آپریشن کیا گیا، شاہی بازار فیڈر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور بقایاجات والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد غیرقانونی کنکشن منقطع کرکے سینکڑوں میٹر تاریں ضبط کرلی گئیں، اس سلسلے میں لائن سپریڈینٹ ربنواز کلوڑ، محمد ابراہیم کورائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیپکو چیف سکھر سعید احمد ڈاوچ کے حکم اور ایکسئین گھوٹکی میاں ذوالفقار علی کلہوڑو کی ہدایات پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی دسویں روز بھی جاری ہے، شاھی بازار فیڈر پر بقایاجات اور بجلی چوری ہونے کے باعث آج کاروائی کی گئی ہے، جبکہ شھر کے دیگر علاقوں میں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ بقایاجات کی مد میں ایک ہی روز میں سات لاکھ روپوں کی ریکوری بھی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائی آئندہ بھی جاری رہیگی، گھوٹکی کے شھری چوری کے ذریعے بجلی چلانے سے گریز کریں اور میٹر کے ذریعے بجلی استعمال کریں ورنہ انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔