گھوٹکی۔ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین آپریشن سب ڈویژن سیپکو گھوٹکی 2 کے انتخابات، جئے لطیف پینل کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیباب،

 گھوٹکی(رپورٹ اقبال انجم ملک)

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین آپریشن سب ڈویژن سیپکو گھوٹکی 2 کے انتخابات، جئے لطیف پینل کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیباب، تفصیلات کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین آپریشن سب ڈویژن سیپکو گھوٹکی 2 کے انتخابات ہوئے جس میں ربنواز کلوڑ کے جئے لطیف پینل اور سید امجد حسین شاہ کے مزدور دوست پینل کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ جس میں زاہد حمید قریشی نے چیئرمین شپ کے لیے 42 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل عبدالرؤف کولاچی نے 20 ووٹ حاصل کیے۔ وائس چیئرمین کے لیے ربنواز کلوڑ نے 41 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل علی گوہر ملک کو 22 ووٹ ملے۔ سیکرٹری کے لیے نذیر احمد لکھن 41 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل علی گوہر ملک نے 21 ووٹ حاصل کیے۔ جوائنٹ سیکریٹری کے لیے عاشق علی منگی نے 36 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل سید امجد علی شاہ کو 26 ووٹ ملے۔ اس طرح جئے لطیف پینل کے تمام امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر جئے لطیف پینل کے کامیاب عہدیداران چیئرمین زاہد حمید قریشی، وائس چیئرمین ربنواز کلوڑ اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔  مزدوروں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام مزدوروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمارے پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا۔ اس موقع پر زونل چیئرمین گھوٹکی زون عبدالرؤف دایو، ماجد علی ہکڑو، ریاض احمد عباسی، لالہ عثمان پٹھان، جاوید حمید قریشی، طاہر حمید قریشی، طارق حیمد قریشی سمیت تمام مزدوروں نے جئے لطیف پینل کے کامیاب امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں مبارکباد دی۔

  • Related Posts

    گھوٹکی(رپورٹ اقبال انجم ملک) گھوٹکی میں سیپکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی دسویں ویں روز بھی جاری،

      گھوٹکی(رپورٹ اقبال انجم ملک) گھوٹکی میں سیپکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی دسویں ویں روز بھی جاری، ایک سو سے زائد غیرقانونی کنکشن منقطع، ایک روز…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 5 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 5 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 9 views