سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ پریس کلب میں غیر آئینی میمبر شپ کے خلاف بنیادی میمبر و سابق صدر محمد صدیق منگیو ،سابق صدر بانی روزنامہ جنگ کے رائو عبدالمنان، سابق خزانچی و بانی میمبر ولی محمد بھٹی ، بانی میمبر اکرم شھزاد ، سابق جنرل سیکریٹری خلیل راجپوت ، موجودہ جوائنٹ سیکریٹری راجکمار اوڈ اور دیگر کی قیادت میں صحافی چوک پر دوسرے دن بھی احتجاجی مظاہرہ ۔

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)

سکرنڈ پریس کلب میں غیر آئینی میمبر شپ کے خلاف بنیادی میمبر و سابق صدر محمد صدیق منگیو ،سابق صدر بانی روزنامہ جنگ کے رائو عبدالمنان، سابق خزانچی و بانی میمبر  ولی محمد بھٹی ، بانی میمبر اکرم شھزاد ،  سابق جنرل سیکریٹری خلیل راجپوت ، موجودہ جوائنٹ سیکریٹری راجکمار اوڈ اور دیگر کی قیادت میں صحافی چوک پر دوسرے دن بھی احتجاجی مظاہرہ ۔  مظاہرہ میں  ، سندھ آبادگار فورم کے صدر رضا محمد چانڈیو، عورت آرگنائزیشن کے خیر محمد چنا ، نیشنل پریس کلب کے صدر غلام قادر چانڈیو ، ایس ٹی پی کے رہنماحسین بخش کیریو ، سوشل ورکر نیاز چانڈیو ، سانول کیریو ، گل محمد ملاح ، رحم بخش جمالی و دیگر نے  شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر  اور روزنامہ جنگ کے رپورٹر بانی میمبر رائو عبدالمنان کا کہنا تھا کہ غیر آئینی میمبرز کو انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، ٹائون کمیٹی سکرنڈ و دیگر اداروں کو کسی صورت قبول نہیں کرنا چاہئے اور غیر آئینی طور پر لئے گئے میمبران کو میمبرشپ فوری طور پر ختم کی جائے جو بھی غیر آئینی ہے وہ ختم کیا جائے اور پریس کلب آئین کے مطابق فیصلہ کیا جائے ۔  بنیادی میمبر و سابق صدر محمد صدیق منگیو کا کہنا تھا کہ 19 میمبران میں سے 10 احتجاج پر بیٹھے ہیں کوئی ان عقل کے اندھوں سے پوچھے کہ قورم کیسے پورا ہوا جو یہ فیصلہ کر رہے۔  بنیادی میمبر و نوابشاہ پریس کلب کے سینئر صحافی اکرم شھزاد نے کہا کہ ہماری اصل قربانی ہے پریس کلب کے لئے میں نے اپنی دکانیں جو ٹائون کمیٹی نے مجھے دی ہوئی تھیں وہ پریس کلب کو دیں جس پر پریس کلب کی بلڈنگ بنی ۔ ہم چاہتے ہیں کہ غیر آئینی فیصلہ واپس لیکر آئین کے تحت پریس کلب کو چلائیں اور صحافیوں کے معاشی مسائل پر بات کی جائے ۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکرنڈ پریس کلب پر مفاد پرست ٹولہ قابض ہے جو اپنے ووٹ بڑھانے کے لئے اپنے بیٹوں اور صحافت سے لاعلم افراد کو میمبر بنانا چاہتا ہے تاکہ وہ ان سے ووٹ حاصل کر کے سکرنڈ پریس کلب پر حکمرانی کر سکے ۔ جبکہ سکرنڈ پریس کلب ایک آئینی ادارہ ہے اسے آئین کے تحت چلایا جانا چاہئے جن افراد کے پاس کوئی اے بھی سرٹیفائیڈ اخبار نہیں نا انکے پاس کوئی پیمرا سے منظور شدہ چینل ہے انہیں میمبر کیا جا رہا ہے جو کہ آئین کے خلاف ہے اس میمبرشپ کی مخالفت جنرل سیکریٹری میر محمد کیریو اور جوائنٹ سیکریٹری نے بھی اجلاس میں کی لیکن  انکی بات کو درگزر کیا گیا ۔۔ ہم یہ بات برداشت نہیں کریں گے اور جب تک فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔ ۔

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

     سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views