بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) سب انسپکٹر راؤ حسین فیروز نے ڈویژن بہاولپور کے 10 تھانہ جات میں متواتر پوسٹنگز کے دوران ایس ایچ او شپ میں اعلیٰ کارکردگی دکھا کر پولیس کا مورال بلند کر دیا

 

بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) سب انسپکٹر راؤ حسین فیروز نے ڈویژن بہاولپور کے 10 تھانہ جات میں متواتر پوسٹنگز کے دوران ایس ایچ او شپ میں اعلیٰ کارکردگی دکھا کر پولیس کا مورال بلند کر دیا۔ موصوف  ریٹائرڈ ڈی ایس پی حاجی راؤ جمشید علی خاں کے فرزند ارجمند ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ راؤ حسین فیروز بھی اپنے والد اور دادا راؤ فیروز علی خاں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دلیری اور پریشان حال عوام کی داد رسی کرکے اپنا نام پیدا کر رہے ہیں۔ راؤ حسین فیروز اب تک بہاولپور ضلع کے تھانہ مسافر خانہ ، تھانہ بغداد جدید ،تھانہ سٹی یزمان ،تھانہ کینٹ ، تھانہ دھوڈ کوٹ ، تھانہ ڈیرہ نواب صاحب، تھانہ عباس نگر جبکہ ضلع بہاولنگر تحصیل چشتیاں کے تھانہ سٹی بی ڈویژن ،تھانہ شہر فرید، اور اس وقت تھانہ صدر حاصلِ پور میں بطور ایس ایچ او فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور افسران کی جانب سے دیگر تھانہ جات کے مشکل ٹاسک بھی اکثر انہی کو سونپے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی رواں تعیناتی کے دوران تھانہ صدر حاصلِ پور کے علاقے میں چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالتے ہوئے مقدمات کا اندراج بلا دریغ کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو ختم کرنے کا اپنا ٹاسک قائم کر رکھا ہے ۔ گزشتہ دنوں مقدمہ نمبر 706/24 بجرم 9سی کا اندراج کرتے ہوئے ملزم زمان عرف زمانی ڈان کے قبضہ سے 1580 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا ۔ جو کہ اک عرصہ سے منشیات کا دھندا کر رہا تھا اور علاقہ میں دادا گیری سے خوف و حراس پھیلاتا تھا۔

  • Related Posts

    بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔ سابق ریونیو آفیسر…

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ایک فرض شناس انسان دوست اور دکھی انسانیت سے پیار کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصراللہ

    ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا  درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)شعبہ کوئی بھی ہو جو بندہ بھی اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views