نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل کے ساتھ خبریں دینے پر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )

نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل کے ساتھ خبریں دینے پر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔انھوں نے یہ بات  پریس کلب میں ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاؤنٹبلیٹی (ٹی ڈی ای اے) کے تعاون سے ہونے والی نشست میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مقتول صحافیوں کے بچوں کی مدد نہیں کرتی۔ “حکومت مقتول صحافیوں کے بچوں کے لیے کوئی ویلفیئر پالیسی لائے جس سے ان کی زندگی آسان ہو سکے۔”انھوں نے مزید کہا “جس کسی کی بھی خبر دی جائے وہ اس صحافی کے خلاف ہو جاتا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر خبر دینے والوں نے صحافت کو بدنام کر کے رکھ دیا ہے اور وہ اپنے آپ کو ورکنگ جرنلسٹ کہتے ہیں۔ پریس کلب میں ہونے والی یہ نشست ٹی ڈی ای اے کی جانب سے صحافیوں کو سیکورٹی اور تحفظ کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ملک میں پریس کلبز اور صحافی یونینز کے تعاون سے سیف میڈیا پروگرام کی ایک کڑی تھی۔ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ساغر سہیل کا کہنا تھا کہ ان کے ضلع میں صحافیوں کو میڈیا ٹریننگ کی اشد ضرورت ہے کیونکہ تربیت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

سینئر صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے رہنما ناصر زیدی نے صحافیوں کے تحفظ اور سکیورٹی کے لیے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی جس میں ٹی ڈی ای اے اور پی ایف یو جے کے کردار کو بھی بیان کیا۔ انھوں نے آزادی صحافت کی راہ میں حائل قانونی و انتظامی قدغنوں کو بھی بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر مشترکہ لائحہ عمل بھرپور ایڈووکیسی کرنے کی ضرورت ہے۔ نمائندہ ٹی ڈی ای اے سید عبدالاحد نے شرکا کو بتایا کہ سیف میڈیا پروگرام کو صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بڑھانے کے ساتھ انہیں بااختیار بنانے کے میکنزم کی معاونت اور اجتماعی ایڈووکیسی کو تقویت دینے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کے رسپانس فنڈ سے مقامی میڈیا ایسوسی ایشنز، پریس کلب، جرنلسٹ یونین کو سیمینار، ورکشاپس اور کانفرنسز جیسے ایونٹس کیلئے معاونت دی جائے گی۔ٹی ڈی ای اے ملک کے مختلف اضلاع میں پریس کلبز کے عہدیداروں اور صحافیوں کے ساتھ مشاورتی عمل کے ذریعے صحافیوں اور میڈیا کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع، بلوچستان، اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع میں ساٹھ سے زائد پریس کلبز کے ساتھ ایسے اجلاس اور نشست منعقد ہو رہی ہیں۔

  • Related Posts

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم) نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)  نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی رہنمائی چیرمین ڈویژنل استاد فاروق کلہوڑو وائیس چیرمین لیاقت…

    نوشہروفیروز( رانا ندیم انجم ) کنڈیارو پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ 02 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث اہم ملزم زخمی حالت میں گرفتار

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )  کنڈیارو پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ 02 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث اہم ملزم زخمی حالت میں گرفتار غیرقانونی اسلحہ اور…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views