سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے آج تحصیل قاضی احمد کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے برساتی پانی کے نکاس کے جاری کام کا جائزہ لیا

 

سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

 ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے آج تحصیل قاضی احمد کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے برساتی پانی کے نکاس کے جاری کام کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد ارسلان، ایکسین ایل بی او ڈی شہاب الدین بھٹی اور دیگر افسران موجود تھے۔ یوسی سن ساوڑی کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایکسین ایل بی او ڈی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سن ساوڑی کے تمام سیم نالوں کی صفائی کے جاری کام کو مزید تیز کیا جائے مزید مشینری کا اضافہ کیا جائے تاکہ آئندہ برساتی اسپیل سے قبل تمام سیم نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جاسکے ڈپٹی کمشنر نے منہڑو کے مختلف سیم نالوں کے دورے کے موقع پر ڈسپوزل کی مشینری خراب ہونے اور سیم نالوں کی صفائی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایکسین ایل بی او ڈی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ منہڑو ڈسپوزل کی مشینری کی فوری طور پر مرمت کرائی جائے اور تمام سیم نالوں کی صفائی کا کام بھی شروع کیا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ منہڑو اور سن ساوڑی کے ڈسپوزل کو جلد سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا  قبل ازیں ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سنٹر کی پارک میں پودہ بھی لگایا اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن غلام مرتضی چنڑ، پرنسپل مراد علی جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان مہر، فاریسٹ آفیسر احمد دین اجن اور دیگر افسران موجود تھے۔

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

     سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views