کراچی (رپورٹ: ایاز خان)
پاکستان گرین فاؤنڈیشن 99 گروپ کے چیئرمین عالم وارثی نے ممبران کی جانب سے ان کی سالگرہ مرکزی آفس میں منائی اور ساتھ ہی کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر تمام عہدے داران اور ممبران بھی شامل تھے۔جس میں اشفاق احمد سینیئر وائس چیئرمین جمیل علی وائس چیئرمین آفتاب عالم صدر جنرل سیکرٹری شیخ محمد اکرام عقیل مجاہد خان نوشاد عالم تمنا فرید خوشبو خان شبنم پرائیویٹ اسکول کے اونر محمد یاسین صاحب اور دیگر معزز مہمانوں نے اس سالگرہ پر خصوصی شرکت کی اور سالگرہ کی مبارک باد دی اور پاکستان گرین فاؤنڈیشن 99 گروپ کے چیئرمین عالم وارثی نے ان کی آمد پر سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔