بہاولنگر(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمدنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گورننس بہتری کے اقدامات پر تمام محکمے تیزی سے عملدرآمد جاری رکھیں

 


بھاولنگر (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے )  ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمدنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گورننس بہتری کے اقدامات پر تمام محکمے تیزی سے عملدرآمد جاری رکھیں اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران اندیکٹرز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ انسپکشنز کریں۔انہوں نے کے پی آئیز وزیر اعلیٰ پنجاب کے گورننس بہتری کے اقدامات بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تمام انڈیکیٹرز پر سب مل کر کام کریں پرفارمنس اندیکٹرز کا مقصد محکموں کی گورننس کو بہتر بنانا ہے تاکہ عوام کو بہترین سروسز فراہم ہو سکیں اس لئے تمام افسران محنت، لگن اور خندہ پیشانی سے کام کریں اسسٹنٹ کمشنرز تمام سرگرمیوں کی موثر انداز سے نگرانی کریں اور متعلقہ محکموں کے افسران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائیں تاکہ ضلع بہاولنگر کو پنجاب میں نمایاں رینکنگ میں لا یا جا سکے۔روٹی کی قیمت پر عملدرآمد،ستھرا پنجاب پروگرام، ترقیاتی منصوبوں کے دورے،میرج ایکٹ، پرائس کنٹرول، ہسپتالوں و مراکز صحت کی مانیٹرنگ اور صفائی ستھرائی و طبی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی اداروں میں طلباء کو سہولیات کی فراہمی، مین ہولز کو ڈھکن لگانا، آوارہ کتوں کی تلفی،پلاسٹک بیگز پر پابندی، تجاوزات،وال چاکنگ جیسے انڈیکیٹرز شامل ہیں وزیراعلیٰ پنجاب گورننس اقدامات کے حوالے سے یوسی سطح پر سرگرمیوں کو بڑھایا جائے اس حوالے سے کسی قسم کی سستی،کاہلی یا خراب کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسرزضلع کونسل و میونسپل کمیٹیز، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، زراعت، سول ڈیفنس آفیسر،  اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • Related Posts

    بہاولنگر ( میاں میر احمد مستانہ سہروردی سے ) گذشتہ ماہ بیس ہزار چار سو سے زائد چالان کیے گئے: ڈی ایس پی ٹریفک محمد واصف

    گذشتہ ماہ بیس ہزار چار سو سے زائد چالان کیے گئے: ڈی ایس پی ٹریفک محمد واصف  شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کا مقصد حادثات سے بچاتا ہے۔ …

    بھاولنگر( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) دی پوسٹ گریجویٹ کالج آف بوائز “سرکل منچن آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا شاندار انعقاد

      بھاولنگر( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اورایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بی کے ویژن کے مطابق۔۔۔ مثالی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربھاولنگر  *نصیب اللہ…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views