حیدرآباد۔پاکستان انجینئرنگ کونسل کی نئی گورننگ باڈی کے انتخابات برائے سال 2024/27 کے حوالے سے پروفیشنل ایکسیلنس گروپ اورنیشنل انجینئرنگ ایسویشن کے مشترکہ نامز د امیداروں کی تعریفی تقریب حیدرآبادمیں منعقد ہوئی

 

پاکستان انجینئرنگ کونسل کی نئی گورننگ باڈی کے انتخابات برائے سال 2024/27 کے حوالے سے پروفیشنل ایکسیلنس گروپ اورنیشنل انجینئرنگ ایسویشن کے مشترکہ نامز د امیداروں کی تعریفی تقریب حیدرآبادمیں منعقد ہوئی ۔تقریب میں نیشنل انجینئرنگ ایسویشن گروپ کے پیڑن ان چیف انجینئر سید عبدالقادرشاہ چیئر مین کے امیدوارانجینئر وسیم نذیروائس چیئر مین کے امیدوارانجینئر مختیار علی شیخ وائس چیئر مین کے امیدوار انجینئر راغب عبا س سمیت دیگر امیدواروں نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب ہوئے نیشنل انجینئرنگ ایسویشن گروپ کے پیڑن ان چیف انجینئر سید عبدالقادرشاہ نے کہاکہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات فزیکل ووٹنگ کے زریعے کرانے کابل قومی اسمبلی سے پاس کرانے کامقصد پاکستان انجینئرنگ کونسل میں میرٹ اور شفاف بنیادوں پر انتخابات کرنا تھاجس کے زریعے آج قابل اور انجینئرنگ کے شعبہ میں نمایاں اور گراں قدر خدمات انجام دینے والے افراد منتخب ہوکر آتے ہیں ان کے گروپ نے کامیاب ہو کر پاکستان کے انجینئرز کو بین الااقوامی سطح پر متعارف کر ایا ہے جس سے دنیا بھر میں پاکستانی انجینئرز اپنی خدمات انجام درہے اس کے علاوہ ملک میں انجینئرز جاب افیئر منعقد کرائے گئے جس سے 5ہزار سے زائد انجینئرز ملک سے باہر گئے اور پاکستان کا نام روش کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی نئی گورننگ باڈی کے انتخابات برائے سال 2024/27 کا انتخابات 8اگست کو منعقد ہونگے جس میں پروفیشنل ایکسیلنس گروپ اورنیشنل انجینئرنگ ایسویشن کے مشترکہ نامز د امیدارمیدان میں ہیں ان کو ووٹ دیں تاکہ مستقبل میں پاکستان کے شعبہ انجینئرز کی بہتری کے لئے مزید کام ہوں۔ واضح رہے کہ 8اگست کو ہونے والے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں انتخابات میں اڑھائی لاکھ سے زائد انجینئرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گیانتخابات میں پاکستان بھر کے رجسٹرڈ انجینئرز، چیئرمین، 4وائس چیئرمین اور گورننگ باڈی کے 40ارکان کو منتخب کریں گے۔

حیدرآبادپریس کلب پر مختلف افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے۔۔لطیف آباد کے گوٹھ سبز علی کورائی کے رہائشی جاوید علی نے گھر پر قبضہ کے خلاف  اپنی اہلیہ حمیرا، بیٹوں احتشام، شاہ زیب علی، بیٹی مریم اور داماد کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے  کہاکہ وہ 2011ء سے کوہسار کے قریب واقع گوٹھ سبز علی کورائی میں رہائش پزیر ہے  جو اس کی ملکیت ہے اس نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ علاقے میں  کلیم زکی کا ایک قبضہ گروپ موجود ہے  جو کسی گھر اور زمین پر قبضہ کرلیتا ہے  انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو میں اپنی بیٹی مریم کے ساتھ کراچی گیا تو پیچھے خالی گھر دیکھ کر کلیم ذکی کے مسلح افراد نے رات کو تالے توڑ کر گھر پر قبضہ کرلیا  اس نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میری دو بیٹیوں کا جہیز، وی سی کے 8 لاکھ روپے، طلائی زیورات، فریج، بچوں کے کمپیوٹر اور لاکھوں روپے کا دیگر سامان گھر میں پڑا ہے گھر پر قبضہ ہونے سے ہم کھلے آسمان تلے آگئے ہم نے اہل محلہ کے ہمراہ کوہسار تھانے میں رپورٹ درج کرانے کی کوشش کی تو ایس ایچ او کوہسار نے کہا کہ مزید شور مت کرو ورنہ ایف آئی آر درج کر کے تم سب کو اندر ڈال دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس قبضہ گروپ کے ساتھ  ملی ہوئی ہے   انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی آفس میں درخواست دی ہے لیکن ابھی تک انصاف نہیں ہوا۔ سیشن کورٹ میں 22 اے کو درخواست دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے ایس ایس پی اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری کر دیئے۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی سے مطالبہ کیا کہ  گھر پر قبضہ ختم کرایا جائے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، ملزمان کو گرفتار کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔ گوٹھ صوبو خان مگسی  تعلقہ دیہی حیدرآباد  سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین نے  ٹنڈو جام بھٹن پولیس کے ہاتھوں  نوجوان رمضان مگسی کے اغوا کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااس موقع پر رمضان مگسی کے بھائی محبوب علی مگسی ودیگر اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے گاؤں میں آئے روز پولیس کی جانب سے  کسی بھی نوجوان کو بلا جواز اٹھا لیا جاتا ہے اورگم کردیا  جاتا ہے انہوںنے کہاکہ ٹنڈو جام پولیس نے  رمضان مگسی کو بھی ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا اور اب پولیس بتانے کو تیار نہیں ہے کہ نوجوان رمضان کہاہے اگر وہ مجرم ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے  ہمیں خدشہ ہے کہ پولیس اس کو کسی جعلی مقابلے میں ہاف یا فل فرائی کردے گی حکام بالا نوٹس لیں اور رمضان مگسی کو بازیاب کرایاجائے ۔شہباز بلڈنگ کے قریب پیون کالونی میں بجلی کے کنکشن منقطع کئے جانے پر ریونیو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کیخلاف مقدمات درج کئے جانے پر آل سندھ ریونیو ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے شہباز بلڈنگ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیااور دھرناد یا گیا، جس میں بڑی تعداد میں ریونیو کے ملازمین نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات اور عاجز دھامرہ کی رونیو ایمپلائز پیون کالونی کے دھرنے میں شرکت بعدازاں عاجز دھامرہ نے  رونیو ایمپلائز پیون کالونی کے مکینوں کا حیسکو اور پولیس کے درمیان ہونے والا مسئلہ حل کرادیا پہلے مرحلے میں انہوں نے پولیس حکام سے ملاقات کی اور رونیو ایمپلائز پیون کالونی اور پولیس کے درمیان مسلہ حل کیا، بعد ازاں سینیٹر عاجز دھامرہ نے ریونیو احتجاج میں شرکت بھی کی اور اس کے بعد اے سی واپڈ اعجاز شیخ، اقب شاہ اور دیگر حیسکو افسران  سے ملاقات کی اور پیون کالونی کے بجلی کا مسئلہ بھی حل کروایا، جبکہ اس ضمن میں ایک پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں غلام حسین راجپر، نواز چانڈیو، اصغر کٹھیان، سیلمان وگیو، طارق رانجھانی بلوچ بھی شامل ہیں جو عوام اور حیسکو کے مابین ایک پل کا کردار ادا کرتے ہوئے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرئے گی۔ جس کے بعد پیون کالونی کے مکینوں بہت خوش ہوئے اور انہیں نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان سینیٹر عاجز دھامرہ کا ان تمام کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔میرنبی بخش ٹاون کا بلی والا ٹرانسفارمر چھ روز گزرجانے کے باوجود تبدیل نہ ہوسکاحیسکو اہلکار 6 روز قبل خراب ہونے والا ٹرانسفارمر اتارکر لیکر گئے تھے چھ روز گزرجانے کے باوجود ٹرانسفارمر کی مرمت ہوسکی نہ دوسرا متبادل ٹرانسفارمر لگایا گیا سیکڑوں مکین چھ روز سے بجلی سے محروم، علاقے میں پانی کابھی بحران پیدا ہوگیاعلاقے کے منتخب اسمبلی اور بلدیاتی نمائندگان نے بھی خاموشی اختیار کرلی۔

ہمار ااعلان پرامن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے کہاہے کہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان پوری قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ہر پاکستانی کو ان جوانوں کی شجاعت اور بہادری پر فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان پر جس طرح کی دہشت گردی مسلط ہے پاک فوج کے جوان ہی اپنی جانوں کا نذرانے پیش کرکے ان دہشت گردوں کامقابلہ کررہے ہیں اور پوری قوم ملک کے اس دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہاکہ چند شرپسند عناصر کے منفی پروپیگنڈے اور جھوٹ سے ملک کا دفاع متاثر نہیں ہوسکتا ، چند سالوںمیں جس سطح پر فوج کے جوانوں نے دہشت گردی کامقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں پیش کی ہیں اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ سیاست کے نام پر جس طرح ملک کے دفاعی اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے وہ نہ ملک کے حق میں ہے اور نہ ہی خود سیاسی جماعتوں کے حق میں ہے۔ جلد ہی یہ عناصر بے نقاب ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کا دفاع کل بھی مضبوط ہاتھوںمیں تھا اور آج بھی مضبوط ہاتھوںمیں ہے، پاکستان کو دنیا کی کوئی قوت نقصان نہیں پہنچاسکتی۔کیونکہ اس کے قیام میں لاکھوں افراد نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور شہادتیں دے کر بنائے جانے والا یہ ملک شہادتیں پیش کرکے ہی بچایاجاسکتاہے۔

حیدرآباد میں ایک مشن کے تحت نوجوان مسلمانوں کو شراب جیسے نشے کا عادی بنایا جارہا ھے سماجی تنظیم کے رہنما اقبال ترک نے حیدرآباد سمیت ضلع ٹنڈو محمد خان ضلع ٹنڈو الہ یار اور دیگر شہروں میں میں کھلے عام مسلمانوں کو شراب بیچنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلی عدلیہ اور اعلی اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے انھوں نے کہا ھے کہ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں قائم شراب کی دکانوں پر کھلے عام نوجوان مسلمانوں اور بچوں کو شراب بیچی جاری ھے  شراب کی دکانوں کا مالک رمیش مینیجر مہیش اور گلاب کو گرفتار کیا جائے سماجی تنظیم کے رہنما اقبال ترک نے ضلع انتظامیہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وزیر شرجیل انعام میمن ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ  علی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو سے فوری نوٹس لیتے ہوئے شراب کی دکانوں کے مالک رمیش مینیجر گلاب اور مہیش کو فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ھے انھوں نے مزید کہا کہ ایک مشن کے تحت نوجوان مسلمانوں اور بچوں کو شراب نوشی کا عادی بنایا جارہا ھے مسلمانوں کو شراب بیچنے پر پابندی عائد کی جائے اور نوجوان مسلمانوں اور بچوں کو نشے کا عادی ہونے سے بچایا جائے*

حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد روشن اوٹھو نے حیدرآباد کی مختلف سب ڈویزنوں کا دورہ کا اور وہاں پر جاری کھلی کچہریوں میں عوام کے مسائل سنے اور موقع پر ہی افسران کو مروجہ قانون کے مطابق فوری حل کے احکامات جاری کئے، حیسکو چیف کے اس عمل کو عوام نے بہت سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ کھلی کچہریوں کا عمل جاری رہے گااور عوا م اس عمل میں روزانہ کی بنیادوں اپنے بجلی سے متعلق جائز مسائل فوری حل کرارسکیں گے۔  حیسکو چیف محمد روشن اوٹھو کے کوہسار اور رضوی سب ڈویزن کے دورہ کے دوران سماجی رہنما نوید شیخ بھی موجود تھے اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ صارف دوست سروس کے تحت کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا اور یہ اچھا اقدام کہ آپ خوداس عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں مزید بران حیسکو چیف نے سرکل نواب شاہ کے تمام افسران سے میٹنگ میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کا خاتمہ اور واجبات کی 100 فیصد وصولی یقنی بنائیں، نواب شاہ آپریشن سرکل حیسکو کے صارفین پر49ارب73کروڑسے زائدکے واجبات ہیں وفاقی پر10کروڑ 30لاکھ،صوبائی اداروں پر6ارب57کروڑ68لاکھ،گھریلو صارفین پر41ارب88کروڑ19 لاکھ،تجارتی پر67کروڑ82لاکھ، ذرعی/ٹیوب ویل صارفین پر38کروڑ54لاکھ، صنعتی صارفین پر13کروڑ32لاکھاور دیگر صارفین پر65لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں،نواب شاہ آپریشن ڈویزن حیسکوکے صارفین پر21ارب3کروڑ 65لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں وفاقی اداروں پر5کروڑ83لاکھ،صوبائی اداروں پر2ارب13کروڑ1لاکھ، گھریلو صارفین پر18ارب26کروڑ 35لاکھ،تجارتی صارفین پر33کروڑ1لاکھ،ذرعی / ٹیوب ویل صارفین پر21کروڑ 91لاکھ،صنعتی صارفین پر4کروڑ43لاکھ،اور دیگر صارفین پر20لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں،مٹیاری آپریشن ڈویزن حیسکوکے صارفین پر12ارب29کروڑ25لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں وفاقی اداروں پر79لاکھ، صوبائی اداروں پر2ارب 29کروڑ39لاکھ، گھریلو صارفین پر9ارب71کروڑ 37لاکھ،تجارتی صارفین پر13کروڑ11لاکھ،ذرعی / ٹیوب ویل صارفین پر13کروڑ24لاکھ،صنعتی صارفین پر1کروڑ18لاکھ،دیگر صارفین پر26لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں۔ٹنڈوآدم آپریشن ڈویزن حیسکوکے صارفین پر7ارب33 کروڑ 78لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں وفاقی اداروں پر50لاکھ،صوبائی اداروں پر90کروڑ41لاکھ، گھریلو صارفین پر6ارب23کروڑ94لاکھ،تجارتی صارفین پر9کروڑ 99لاکھ،ذرعی /ٹیوب ویل صارفین پر2کروڑ32لاکھ، صنعتی صارفین پر6کروڑ87لاکھ،دیگر صارفین پر18لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں۔سانگھڑ آپریشن ڈویزن حیسکوکے صارفین پر 9ارب 6کروڑ30لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں وفاقی اداروں پر3کروڑ16لاکھ،صوبائی اداروں پر1ارب24کروڑ86لاکھ، گھریلو صارفین پر7ارب66کروڑ51لاکھ،تجارتی صارفین پر 11کروڑ70لاکھ،ذرعی /ٹیوب ویل صارفین پر 1کروڑ6لاکھ اورصنعتی صارفین پر20لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں۔واضح رہے کہ،حیسکو ایک کمرشل ادارہ ہے، اور صارفین پر لازم ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی باقاعدگی سے کرینگے تو حیسکو بجلی کی مزید بہتر فراہمی دینے میں کامیاب ہوگا۔ ایک ٹیم ہو کر مالکی کے جذبے کے تحت کام کریں تاکہ حیسکو کی نیک نامی اورترقی کے ساتھ آپکی عزت ہو، بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں چوکیدارہ سسٹم کے تحت ہر افسراور ملازم اپنے اپنے علاقے میں بہترمانیٹرنگ اور صارف دوست روے کے تحت بجلی کی بہتر ترسیل کو یقنی بنائیں، صارفین سے خوش اصلوبی سے پیش آئیں،سیفٹی کے اصولوں کے مطابق اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں۔ چوکیدارہ نظام کے تحت کارروائیاں مزید تیز کریں کسی بھی بجلی چور کو نہیں چھوڑا جائے،بجلی چور ہمارا دشمن ہے، بجلی چوری کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کا مکمل خاتمہ کیا جائے، آسان اور فوری بجلی کے نئے کنکشنوں کی سہولتیں دی جائے، اور بجلی کے بل کے متعلق کسی بھی قسم کے مسائل کوحل کرنے کے لئے کسی بھی سب ڈویژن کسٹمر سروس سینٹر یا کمپلینٹ سینٹر سے رجوع کریں،

دعوت اسلامی سندھ کے صوبائی نگراں محمد عرفات عطاری نے کہا ہے کہ دعوت اسلامی کے ذیلی شعبہ ایف جی آر ایف کے زیراہتمام یکم اگست سے ملک گیر سطح پر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور رواں سال شجر کاری مہم کے سلسلے میں ملک بھر 25لاکھ پودے لگانے کی تکمیل کیلئے ایف جی آر ایف کے ذمہ داران تیزی کیساتھ اپنی ذمہ داریوں کو سرانجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے دعوت اسلامی کے ذیلی فلاحی شعبہ ایف جی آر ایف کے زیراہتمام ملک گیر سطح پر شروع کی گئی شجرکاری مہم کے سلسلے میں حیدرآباد پریس کلب میں پودے لگانے کے موقع پر ذمہ داران اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر  شعبہ ایف جی آر ایف حیدرآباد کے نگراں عادل عطاری، مجلس ججز ووکلاء کے ذمہ دار سلمان عطاری،دعوت اسلامی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ذمہ دارمحمد عارف عطاری،عبدالغنی عطاری،سیکریٹری پریس کلب ظفر ہکڑو،سینئر صحافی جنید خانزادہ،الطاف کوٹی،فرحان آفندی اور غلام قادر توصیفی سمیت فوٹو گرافرز و کیمرہ مین بھی موجود تھے۔ محمد عرفات عطاری نے کہا کہ درخت آکسیجن کی فیکٹریاں ہیں، ہمارے یہاں درختوں کو کاٹا گیا ہے جس سے موسمی تغیو رات پیدا ہورہے ہیں اور ہمیں صرف پودا لگانا نہیں بلکہ اس کی دیکھ بھال کر کے اس کو درخت بنانا ہے اس لیے ایف جی آر ایف کی شجرکاری مہم کا سلوگن بھی ”پودا لگانا ہے، درخت بنانا ہے”۔ انہوںنے کہا کہ گذشتہ4سالوں سے دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت یکم اگست سے شجر کاری مہم کا آغازکیا جاتا ہے جس کے تحت اسکولز،کالجوں،یونیورسٹیوں اور مختلف سرکاری اداروں سمیت رہائشی علاقوں میں بھی پودے لگائے جاتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موسم میں بہت تیزی سے تبدیلی آرہی ہے گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال بہت شدید گرمی کاسامنا کرنا پڑا۔لہذاہم اس انداز سیشجرکاری کریں کہ پودوں کے درخت بننے تک دیکھ بھال کریں اس سے ہمارا وطن عزیز مزیدسرسبز و شاداب بنے گا اور اس یوم آزادی پر ہم سب کو چاہیے کہ مل کر اس شجرکاری مہم میں اپنا کردار ادا کریں،دعوت اسلامی کی جانب سے یہ سلسلہ اب ان شااللہ رکنے والا نہیں بلکہ مستقبل میں بھی اس مہم کو جاری رکھنے کیلئے ایف جی آر ایف کے تحت تیزی کیساتھ انتظامات و اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

HDAایمپلائز یونین کے آرگائزر اعجازحسین ،  صدر بہرام خان چانگ جنرل سیکریٹری عبد القیوم بھٹی ، عبد الحمید پٹھان ، معراج الدین اور دیگر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ اب جب کہ حکومت سندھ نے HDAشعبہ واسا کو HDAسے علحیدہ کرتے ہوئے ہوئے اس شعبہ کو حیدرآباد ٹراینڈ سیوریج کا ر پورشن کا درجہ دے دیا ہے جس پر ابتدائی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں حیدرآباد واٹر سیوریج کار پورشن کے قیام سے یقینا حیدڑآباد کے عوام کو فراہمی آب اور نکاسی آب کی بہتر سہولتیں حاصل ہوئے کی امید کے ساتھ اس شعبہ کے ملازمین کو بھی امید ہوچکی ہے کہ انکے دیرینہ مسائل بھی حل ہوسکیں گے ، جبکہ اس شعبہ کے ملازمین کی موجودہ صورتحال یہ ہے کہ سات مہینے سے تنخواہیں /پنشن ادا نہیں کی گئی جبکہ ریٹائرڈ /انتقال ہونے والے ملازمین کی کمیوٹیشن ، جی پی فنڈ ، ایل پی آر  فنانشل اسٹنٹ ، لیوا انکیشمنٹ اور دیگر بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی جار ہی جبکہ اس شعبہ کے ملازمین کے بقایا جات کی مکمل ادائیگی کے لئے ایک سمری حکومت سندھ کی منظوری کے لئے روانہ کی ہوئی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سمری کیو جلد از جلد منظور کر تے ہوئے رقم جاری کی جائے تاکہ ملازمین کے تمام بقایاجات کی ادائیگی ہوسکے انہوں نے مزید کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج کے بجٹ میں ورک اسٹبلشمنٹ کل 1452پوسٹیں ہیں جن میں 1998ء سے اب تک کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ 1998ء سے اب تک تقریبا ایک ہزار ملازمین ریٹائرڈ /انتقال ہونے کے باوجود پچیس سال سے زئد عرصہ سے کوئی ریگولر ملازم نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے گذشتہ پچیس سال سے ڈیپارٹمنٹ نے ورک چارج /کنٹریکٹ پر ملازم رکھے ہوئے ہیں جنہیں صرف پندرہ ہزار روپیہ ماہانہ تنخواہ ادا کی جار رہی ہے جوکہ دس مہینے سے ادا نہیں کی جار ہی ہے جبکہ واٹر اینڈ سیوریج کے 80فیصد سے زائد نظام کو چوبیس گھنٹے رواں دواں رکھنے میں یہ ملازم اپنا بھر پور کر دار ادا کررہے ہیں اس کے باوجود ان ملازمین کو سینارٹی کی بنیاد پر ریگولر نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ ایمپلائز یونین اور اانتظامیہ کے درمیان ایگریمنٹ ہے کہ ان ملازمین کو سینارٹی کی بنیاد پر ریگولر کیا جائے گا ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ملازمین کو جلد از جلد ریگولر کیا جائے اور حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کا پورشن کے آنے والے بجٹ 2024-25میں ورک اسٹیبلشمنٹ کی مختلف پوسٹوں میں کم از کم 1000پوسٹوںکا اضا فہ کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ HDAکے شعبہ پی ایند ڈی سی ہائوسنگ پروجیکٹ ٹائون پلاننگ ہیڈ آفس اور اسکے دیگر شعبوں  کے ملازمین کو آٹھ مہنے کی تنخواہیں پنشن اور دیگر واجبات کی ادئیگی نہیں کی گئی ان کی تنخواہیں پنشن دیگر واجبات کی ادائیگی  کے لئے حکوموت سندھ جلد از جلد فنڈ مہیا کر ے تاکہ واٹر اینڈ سیوریج کا پورشن کے ملازمین کے ساتھ انکو بھی تنخواہیں پنشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی کی جاسکے ۔

امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے آئمہ اکرام سے جمعتہ المبارک کے خطاب میں اسماعیل ہنیہ کی کی شہادت ، صہیونی ظلم و بربریت و قتل و غارت گری کے خلاف مساجد میں بیان ، احتجاج اور غائبانہ نماز ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کا سانحہ بہت بڑا ہے وہ بہت بڑی شخصیت تھے۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہوگی، اسماعیل ہنیہ اوران کے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے لاکھوں مسلمان شہید ہو چکے ہیں مساجد کو بھی شہید کر دیا گیا پور ی دنیا انسانی حقوق کے علمبردار اقوام متحدہ اور مسلم حکمران خامشوش تماشائی بنے ہوئے ہیں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ایرا نی صدر کی تقریب حلف برداری میں شہید کر دیا اس سے قبل ان کے خاندان کے ستر سے زائد اہل خانہ بھی جام شہادت نوش کر چکے ہیںانہوں نے اسماعیل ہنیہ اور تمام شہدا کے درجات کی بلندی، ان کے ورثاء اور فلسطینی عوام کے لیے صبر جمیل اور مظلومین کے لیے عدل و انصاف کی دعابھی کی۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت مسلم امہ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، انہوں نے ساری زندگی فلسطینیوں کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد کی اور اس حقوق کی راہ میں 3بیٹوں اور 4پوتوں کی شہادت کے بعد بھی ان کے عزم میں کمی نہیں آئی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے سینیئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے محمدی مسجد میں فاتحہ خوانی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر علامہ محمد اعظم سہروردی حافظ غلام رسول الحاج محمد حسین انصاری سید انصار احمد عبدالستار عباسی حافظ محمد عباس اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تہران میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت ایران کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے کیا امریکہ اور اسرائیل اس قدر طاقتور ہیں کہ دوسرے ملک میں اپنے حریف کو ختم کر دیں، اسماعیل ہنیہ کی ساری زندگی فلسطینیوں کیلئے جدوجہد کی اور بالاخر شہادت کے مرتبے پہ فائز ہوئے لیکن اگر امریکہ یا اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کر کے تحریک ختم ہو جائے گی یہ اس کی بھول ہے یہ تحریک پہلے سے بھی زیادہ تیزی سے ابھرے گی اور جس طرح پوری دنیا کے سامنے اسرائیلی مظالم اور بربریت کو اجاگر کیا گیا ہے ہر ملک میں یہ مسئلہ زبان پر ہے کہ فلسطین ایک الگ ریاست ہے اسرائیل نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ محمد خالد قادری نے کہا کہ اسلام کی تاریخ شہادتوں سے بھری پڑی ہے شہادتیں اور قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی شہادتوں سے انقلاب آتا ہے۔

لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآبادکی او پی ڈی کے اے ایم ایس ڈاکٹر مجیب کلوڑ نے اپنے جاری وضاحتی بیان میں او پی ڈی کے ڈاکٹرزکی جانب سے مریضوں سے بدتمیزی سے پیش آنے اور موبائل فون میں مصروف ہونے کے حوالے سے شوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول ہسپتال حیدرآباد کی او پی ڈی میں حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے علاقوں سے آنے والے مریضوں کا بے تحاشہ رش ہوتا ہے اور اکثر و بیشتر مریضوں کی یہ کوشش ہو تی ہے کہ ڈاکٹر تمام مریضوں کو چھوڑ کر پہلے ہمیں چیک کرے اور اس بات پر کسی بھی او پی ڈی کے ڈاکٹر ز کے پاس موجود پیون اور مریضوں میں کچھ گرما گرمی بھی ہوتی ہے اور اس طرح کے واقعات کو بنیاد بنا کر او پی ڈی کے ڈاکٹرز کو ہدف تنقید بنانے کا عمل کسی بھی بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے ۔ڈاکٹر مجیب کلوڑ نے مزید کہا کہ اگر کسی کو کوئی بھی شکایت ہو تو ہم اس شکایت کا ازالہ کرنے کے پابند ہیں اور ہماری اولین ترجیح یہ ہی ہوتی ہے کہ او پی ڈی میں آنے والے ہر مریض کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کریں۔ ہم مثبت تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کرتے ہیں اور منفی تنقید کا جواب بھی دیتے ہیں۔

  • Related Posts

    حیدرآباد۔حسین آباد پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر گرفتار کرکے لاپتہ کئے گئے نوجوان کی بازیابی کے لئے کوٹری کی رہائشی خواتین نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنےاحتجاج

      حسین آباد پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر گرفتار کرکے لاپتہ کئے گئے نوجوان کی بازیابی کے لئے کوٹری کی رہائشی خواتین نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ…

    حیدرآباد۔کنڈا مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن لیا گیا اس دوران دکانداروں اور مکانات میں لگے بجلی کے کنڈوں کو ہٹایا گیا اور بڑی تعداد میں تار ضبط کر لیے گئے

    حیسکو گاڑی کھاتا سب ڈویژن کے عملے نے سی او عبدالرحمان علی ابڑو اے سی رشید لغاری xen ظفر علی سولنگی اور sdo عثمان جعفری قیادت میں بیج نمبر 12…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views