بہاولنگر( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)بہاولنگرمیں ٹریفک آگاہی مہم زورشورسےجاری

 بھاولنگر( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)

وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ٹریفک مرزا فاران بیگ کے ویژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان کی زیرنگرانی ضلع بہاولنگر میں ٹریفک آگاہی مہم زور و شور سے جاری ہے۔اور روڈ پر چلنے والے ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ طلبہ کو  ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر بہاولنگر ڈی ایس پی محمد واصف نے موہل چوک نزد لاری اڈا پر چیکنگ کے دوران چالان  کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےاپنی نگرانی میں بغیرڈرائیونگ لائسنس،بغیر روٹ پرمٹ، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والوں،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں اور ڈرائیونگ کے دوران ٹیلی فون کا استعمال کرنے 

والوں پر جرمانے عائد کئےاس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک جناب محمد واصف  نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنےوالے اور کم عمر ڈرائیور وں کو وہیکلز چلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنا سخت جرم ہے۔لائسنس نہ رکھنےوالے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلانے سے قیمتی جانی نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔اور اپنے کم عمر بچوں کو بھی ڈرائیونگ کرنے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔خلاف  ورزی کرنے والوں کو فل الفور جرمانہ کیا جائے گا۔اور مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں پر مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

  • Related Posts

    بہاولنگر ( میاں میر احمد مستانہ سہروردی سے ) گذشتہ ماہ بیس ہزار چار سو سے زائد چالان کیے گئے: ڈی ایس پی ٹریفک محمد واصف

    گذشتہ ماہ بیس ہزار چار سو سے زائد چالان کیے گئے: ڈی ایس پی ٹریفک محمد واصف  شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کا مقصد حادثات سے بچاتا ہے۔ …

    بھاولنگر( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) دی پوسٹ گریجویٹ کالج آف بوائز “سرکل منچن آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا شاندار انعقاد

      بھاولنگر( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اورایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بی کے ویژن کے مطابق۔۔۔ مثالی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربھاولنگر  *نصیب اللہ…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views