سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ایکسئین واپڈا شہید بینظیر آباد کی ہدایت پر سب ڈویژن سکرنڈ کی شہر کے مختلف علاقوں میں کنڈا مافیا اور نادہندگان کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کی گئی تفصیلات کے مطابق حیسکو سب ڈوژن سکرنڈ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کنڈا مافیا اور بجلی کے بقاياجات کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوۓ بجلی کے 6 صارفین کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ،میڈیا سے بات کرتے ہوۓ حیسکو سب ڈوژن سکرنڈ کے ایس ڈی او آصف علی زرداری نے کہا کہ کنڈا مافیا اور نادہندگان کے ساتھ کسی صورت رعایت نہیں کی جاۓ گی ،بلا تفریق کاروائی کریں گے انہوں نے کہا کہ نادہندگان کو چاہیے کہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے بجلی بل کے بقایا جات بینکوں میں جمع کرائے جائیں