رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی۔
مضحر صحت گٹکا ماوا کی کھیپ حب چوکی سے کراچی ترسیل کرنے کی کوشش ناکام۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
رئیس گوٹھ موچکو میں گٹکا ماوا سے لوڈ کار پکڑی گئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
پکڑی گئی کار سے 185 عدد تھیلیوں میں 4625 عدد پڑیاں گٹکا ماوا برآمد ہوا۔
پولیس کی جانب سے گاڑی کا تعاقب کرنے پر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوا۔
گٹکا ماوا حب چوکی سے کراچی کچے راستے کے ذریعے ترسیل کیا جارہا تھا۔
کاروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر شاھد خان نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔
برآمدہ مال و گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ کا اندراج کیا گیا۔