کراچی(ای این آئی نیوز)سیدنا امام حسین دین کی بقاء اور اسلامی اقدار کے محافظ ہیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضانقشبندی

سیدنا امام حسین دین کی بقاء اور اسلامی اقدار کے محافظ ہیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضانقشبندی

تمام مظالم سہہ کر امام حسین اور محمدمصطفی ﷺ کے خانوادہ نے دین محمدی کو تحریف یزیدیت سے بچایا،شاداب رضانقشبندی

 آزادی،تحفظ شریعت،احترام آدمیت،،بیداری،زندگی،زبردستوں کو زیر کرنے کاپیغام حسین ہے،شاداب رضانقشبندی

ظالم وجابر،فاسق وفاجر اور دین میں بگاڑ پیدا کرنیوالے یزید کے خلاف ڈٹ جانا حسینیت ہے،شاداب رضانقشبندی

 جوقومیں حق کیلئے آواز بلند نہیں کرتیں یا حق کا ساتھ نہیں دیتی ان کا شمار بھی یزیدکے ساتھ کیا جاتا ہے،شاداب رضا نقشبندی

سیدنا امام حسین نے لازوال قربانی دے کر ظالموں سے ٹکرانے اور ڈکٹیٹروں پر چھاجانے کا حوصلہ عطا کیا،شاداب رضا نقشبندی

بھارت اور اسرائیل مسلمانوں پر مظالم اور قتل بند کردیں حسینیت کے پیرکار ظالموں کو انجام تک پہنچانے کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے،شاداب رضا نقشبندی

 مولائے کائنات سیدنا حضرت علی شیر خدا کا قول ہے کفر کی حکومت تو چل سکتی ہے مگرظلم وجبر کی حکومت نہیں چل سکتی،شاداب رضا نقشبندی

کراچی(    ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضانقشبندی نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین دین کی بقاء اور اسلامی اقدار کے محافظ ہیں،تمام مظالم سہہ کر امام حسین اور محمدمصطفی ﷺ کے خانوادہ نے دین محمدی کو تحریف یزیدیت سے بچایا، آزادی،تحفظ شریعت،احترام آدمیت،،بیداری،زندگی،زبردستوں کو زیر کرنے کاپیغام حسین ہے،ظالم وفاجر اور دین میں بگاڑ پیدا کرنیوالے یزید کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے،واقعہ کربلاہمیں سیدنا امام حسین کی بے مثال قربانی کی یاد دلاتا ہے اور عالم اسلام کو درس دیتا ہے ظالم وجابر عوام کے حقوق غصب کرنیوالے حکمرانوں کے خلاف حق وصداقت کا پرچم بلند کیا جائے،فلسطین وکشمیر کے مظلوم مسلمان آزادی اور حقوق کیلئے سیدنا امام حسین کے نقش قدم پر گامزن ہیں،جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے فلسطین اور کشمیرکے مسلمانوں کی آزادی قریب ہے،مسلم حکمرانوں کو فلسطین وکشمیریوں کے حق میں آواز بلندکرنا ہوگی جو قومیں حق کیلئے آواز بلند نہیں کرتیں یا حق کا ساتھ نہیں دیتی ان کا شمار بھی یزیدکے ساتھ کیا جاتا ہے،امام حسین کی قربانی ایمان کی صداقتوں کو سب سے بڑا خراج عقیدت ہے،سیدنا امام حسین نے لازوال قربانی دے کر ظالموں سے ٹکرانے اور ڈکٹیٹروں پر چھاجانے کا حوصلہ عطا کیا،اسلام کے خلاف انگلی اٹھانے والے دہشتگرد یزید کے پیروکار ہیں،دہشتگردوں کا مقابلہ حسینی جذبے سے سرشار ہوکر کرینگے،باطل کے سامنے حق ڈٹ جاتا ہے اور ہمیشہ فتح حق کی ہوئی ہے،70ہزار سے زائد پاکستانیوں کو دہشتگردی کا ایندھن بنانے والے یزید کے پیروکار ہمیں ختم تو کرسکتے ہیں مگر ہمارے دلوں سے اہلبیت کی محبت نہیں نکال سکتے،سیدنا امام حسین کے غلام ناموس رسالت ﷺکے تحفظ کیلئے حسینی تلوار ہیں،بھارت اور اسرائیل مسلمانوں پر مظالم اور قتل بند کردے حسینیت کے پیرکار ظالموں کو انجام تک پہنچانے کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ صبرواستقامت اور برداشت کے پیکر تھے،ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کیلئے حسینی فکر کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،فلسطین میں صیہونی اورمقبوضہ کشمیر میں جنونی ہندومسلم نسل کشی اور ظلم وجبر کے پہاڑ توڑ رہے ہیں ،اسرائیل اوربھارت کے حکمران یاد رکھیں مولائے کائنات سیدنا حضرت علی شیر خدا کا قول ہے کفر کی حکومت تو چل سکتی ہے مگرظلم وجبر کی حکومت نہیں چل سکتی، اسرائیل اوربھارت نے مسلمانوں پر مظالم بند نہیں کئے تو حسینی تلوار اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔#

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views