بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ ضلع بہاولنگر کی پانچ تحصیلوں چشتیاں،ہارون آباد،فورٹ عباس،منچن آباد،بہاولنگرکے پٹرول پمپس 5جولائی کو کھلے رہیں گے۔انہوں نے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ پٹرول پمپس ایسوسی ایشن بہاولنگر کے عہدے داروں و تمام پٹرول پمپس مالکان سے خصوصی اجلاس کے دوران ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ پٹرول پمپس مالکان نے 5 جولائی کو ہونے والی ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ انکے تمام پٹرول پمپ عوام الناس کے لیے کھلے رہیں گے۔اجلاس میں پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کے ایریا مینیجر،عبدالغفار جٹ بھی موجود تھے۔ پی ایس او کے ایریا مینیجر کا کہا کہ بہاولنگر ضلع میں تمام کمپنی ڈیلرز کے پٹرول پمپ سے سپلائی جاری رہے گی، ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن بہاولنگر کا اس ہڑتال سے کوئی تعلق نہ ہے اور تمام پٹرول پمپس سے سپلائی جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد نے پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن بہاولنگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پٹرول پمپس مالکان کے مسائل کو سنا اور ان کے فوری حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔
بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا
بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔ سابق ریونیو آفیسر…