حب( رپورٹ فاروق بلوچ) ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی زیر صدارت مون سون بارشوں سے قبل تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ۔خصوصی ہدایات جاری
ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی زیر صدارت ڈی سی آفس حب میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر حب محمد علی درانی ، اسسٹنٹ کمشنر وندر امیر حمزہ بلو ، تحصیلدار گڈانی مقبول ساسولی ، ڈی ایچ او حب ڈاکٹر نور احمد بزنجو ، ایکسین ایریگشن جبار زہری ۔ ایکسین پی ایچ ای ، چیف آفیسر گڈانی ، بی ڈی اے ، کے الیکٹرک سمیت دیگر اداروں کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں مون سون کے حوالے سے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مون سون ایمرجنسی کی صورتحال اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات اٹھانے اور تمام تر تیاریوں کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کئے گئے
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مون سے قبل حب شہر سے گزرنے والا مین نالہ سمیت دیگر نالوں کی صفائی یقینی بنائے جائے گی۔
میونسپل کارپوریشن حب سٹی نالہ کی صفائی کرے گی ۔لیڈا کے ایریا میں موجود نالے لیڈا کی جانب سے صفائی کریں گے ۔ نکاسی آب کے لیے میونسپل کارپویشن حب گڈانی ٹاون کمیٹی ، وندر ٹاون کمیٹی موجود مشینری استعمال کرے گی اور دیگر اداروں سے بھی مشینری کی فراہمی کی جائے گی
ہیلتھ ایمرجنسی کے لئے ڈی ایچ او ادویات اور سینٹر قائم کرے گا ۔
بارش کے دوران نشیبی علاقوں اور نالوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے کہا کہ متعلقہ ڈپارٹمنٹس کو ہدایت ک ہے کہ ہیوی مشینری کو ہمہ وقت تیار رکھیں سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹنا ہوگا تاکہ عوامی نقصانات کے خدشات سے بچاؤ ممکن ہو ضلعی سربراہان مون سون میں ایمرجنسی صورتحال سے بروقت نمٹنے اور عوام کو پیشگی سیلابی صورتحال سے الرٹ رہنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے لائیں اور ہر وقت تیار رہیں تاکہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں پیشگی اقدامات ناگزیر ہوں۔