بھاولنگر (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) ڈپٹی کمشنربہاولنگرذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ضلعی انتظامیہ کوسرکاری سکولوں میں معیارتعلیم وانفراسٹرکچر کی بہتری کا ٹاسک دیا ہے چنانچہ محکمہ تعلیم کو چاہئے کہ تعلیمی نتائج اورسکولوں کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے۔انہوں نے خصوصی اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا حق ہے آپ جتنی اچھی آبیاری کرو گے اس کا پھل مستقبل میں ترقی کی صورت میں ملے گا ترقی اور خوش حالی کا واحد راستہ تعلیم ہے جو قومیں تعلیم کے میدان میں پیچھے ہیں وہ کم از کم آج کے اس سائنسی دور میں خوشحال نہیں ہونگی، ہماری صحت ہماری معشیت کا دارومدار تعلیم پرہے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے چک ہتیانہ سکول گرلز/بوائزبہاولنگرمیں صبح نوسکول (ارلی مارننگ سکول) کا دورہ کے دوران بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق چک ہتیانہ سکول کو صبح نو سکول کا درجہ دے کرباقاعدہ کلاسز شروع کردی گئی ہیں اوراساتذہ کا انتخاب کرکے ٹریننگ بھی کروا دی ہے صبح نو سکول صبح 7 سے10 بجے تک لگا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھرمیں جلد مزید صبح نو سکولز قائم کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے ہنر سیکھنے والے بچوں کو صبح نو سکولز میں لازمی داخل کروائیں تا کہ وہ پڑھ لکھ کرملک کی بہترخدمت کر سکی۔ پڑھائی میں دلچسپی پیدا کرنے کیلئے صبح نو سکولز کے بچوں کو سٹیشنری اورجوتے بھی فراہم کئے گئے ہیں۔اس موقع پرسی ای اوایجوکیشن محترمہ شاہدہ حفیظ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور دیگرافسران بھی موجود تھے۔#
بہاولنگر ( میاں میر احمد مستانہ سہروردی سے ) گذشتہ ماہ بیس ہزار چار سو سے زائد چالان کیے گئے: ڈی ایس پی ٹریفک محمد واصف
گذشتہ ماہ بیس ہزار چار سو سے زائد چالان کیے گئے: ڈی ایس پی ٹریفک محمد واصف شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کا مقصد حادثات سے بچاتا ہے۔ …