دنیا کا کوئی بھی ملک قانون اور انصاف کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
آئین وقانون کی بالادستی سے ہی معاشی استحکام،پائیدار امن قائم اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا، شاداب رضا نقشبندی
پاکستان کے عوام قومی اداروں کے ساتھ ہیں ضرورت اس امر کی ہے ہر ادارہ آئینی حدود میں رہ کر کام کرئے، شاداب رضا نقشبندی
دہشتگردی کے خلاف قوم متحد ہے دہشتگردوں کو ملک میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، شاداب رضا نقشبندی
فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرار دادادوں کی روشنی میں حل کردیا جاتا تو دنیا میں انصاف کی بالادستی قائم ہوجاتی،،شاداب رضا نقشبندی
اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل کرئے بھارت اور اسرئیل کو انصاف اور انسانیت کا قتل کس طور بھی کرنے نہیں دیا جاسکتا،ا،شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی بالادستی سے ہی معاشی استحکام،پائیدار امن قائم اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا،دنیا کا کوئی بھی ملک قانون اور انصاف کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا،پاکستان کے عوام قومی اداروں کے ساتھ ہیں ضرورت اس امر کی ہے ہر ادارہ آئینی حدود میں رہ کر کام کرئے،پاک فوج نے ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں،دہشتگردی کے خلاف قوم متحد ہے دہشتگردوں کو ملک میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،انصاف پر مبنی فیصلے عدلیہ کا وقار بڑھاتے ہیں،عدلیہ کے فیصلوں پر کسی قسم کا دباؤ عدالت کو ہی مسترد کرنا ہوتا ہے،گڈ گورننس ہوگا تو غریب خودکشی سے نہیں مرینگے بلکہ حکومت انہیں ریلیف اور انصاف فراہم کریگی،پائیدار امن معاشی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے،فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرار دادادوں کی روشنی میں حل کردیا جاتا تو دنیا میں انصاف کی بالادستی قائم ہوجاتی،اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کراسکتے بھارت اور اسرئیل کو عالمی قوانین کے تحت لگام نہیں دے سکتے تو وہ انصاف کا قتل کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے موجودہ ملک وعالمی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں اور معاشی استحکام کیلئے عوام حکومت ساتھ ہیں حکومت کو قرضوں کی بجائے ایسی معاشی پالیسیاں بنانا ہوگی کے عوام کو مزید مہنگائی کا سامنا نہ کرنے پڑے،عوام کو روزگار کے نئے ذرائع فراہم کرنا ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے،بے روزگاری ختم ہوگی تو مہنگائی کا زور خود بخود ٹوٹ جائے گا۔