شہادت حضرت عثمان غنی رضی الله تعالیٰ عنہہ

 مظلوم مدینہ میں تاریخ سے لڑنا نہیں چاہتا

 اگر تاریخ کہے حضرت حسینؓ کا پانی 10 دن بند رہا تب بھی ٹھیک اگر تاریخ کہے حضرت حسینؓ کا پانی 7 دن بند رہا تب بھی ٹھیک لیکن تاریخ کو چھیڑنے کی بجائے تاریخ کا مطالعہ کرتا ہوں تو مجھے نظر آتاہے کہ اسلام کی تاریخ میں صرف حضرت حسینؓ کی ہی شھادت مظلومانہ یا دردناک نہیں بلکہ اگر ہم 10 محرم کی طرف جاتے ہوئے راستے میں 18 ذی الحج کی تاریخ پڑھیں تو ایک ایسی شھادت دکھائی دیتی ہے جسمیں شھید ہونیوالے کا نام حضرت عثمانؓ ہے

جی ہا وہی عثمانؓ جنہیں ہم ذالنورین کہتے ہیں 

وہی عثمانؓ جسے ہم داماد مصطفیؐ کہتے ہیں 

وہہ عثمان جسے ہم ناشر قرآن کہتے ہیں 

وہی عثمانؓ جسے ہم خلیفہ سوئم کہتے ہیں 

وہی عثمانؓ جو حضرت علیؓ کی شادی کا سارا خرچہ اٹھاتے ہیں 

وہی عثمانؓ جسکی حفاظت کیلئے حضرت علیؓ اپنے بیٹے حضرت حسینؓ کو بھیجتے ہیں

وہی عثمانؓ جسے جناب محمد الرسول اللہؐ کا دوہرا داماد کہتے ہیں خیر یہ باتیں تو آپکو طلبا خطبا حضرات بتاتے رہتے ہیں 

کیونکہ حضرت عثمانؓ کی شان تو بیان کی جاتی 

حضرت عثمانؓ کی سیرت تو بیان کیجاتی ہے 

حضرت عثمانؓ کی شرم حیا کے تذکرے تو کئے جاتے ہیں انکے قبل از اسلام اور بعد از اسلام کے واقعات سنائے جاتے ہیں لیکن بد قسمتی سے انکی مظلومیت کو بیان نہیں کیا جاتا انکی دردناک شھادت کا قصہ  عوام کے سامنے نہیں لایاجاتا

میں کہتا ہوں کہ تاریخ کی چیخیں نکل جائیں اگر عثمانؓ کی مظلومانہ شھادت کا ذکر کردیاجائے

بحرحال میں اتنا جانتا ہوں کہ عثمانؓ وہ مظلوم تھا جسکا 40 دن پانی بند رکھا گیا آج وہ عثمانؓ پانی کو ترس رہاہے جو کبھی امت کیلئے پانی کے کنویں خریدا کرتاتھا 

حضرت عثمانؓ قید میں تھے تو پیاس کی شدت سے جب نڈھال ہوئے تو آواز لگائی ہے کوئی جو مجھے پانی پلائے 

حضرت علیؓ کو پتہ چلا تو مشکیزہ لیکر علی رضی اللہ تعالہ عنہ عثمان ؓ کا ساقی بن کر پانی پلانے آرہے ہیں 

ہائے آج کربلا میں علی اصغر پر برسنے والے تیروں کا ذکر تو ہوتا ہے لیکن حضرت علیؓ کے مشکیزہ پر برسنے والے تیروں کا ذکر نہیں ہوتا باغیوں نے حضرت علیؓ کے مشکیزہ پر تیر برسانے شروع کئے تو علیؓ نے اپنا عمامہ ہوا میں اچھالا تاکہ عثمانؓ کی نظر پڑے اور کل قیامت کے روز عثمانؓ اللہ کو شکایت نا لگاسکے کہ اللہ میرے ہونٹ جب پیاسے تھے تو تیری مخلوق سے مجھے کوئی پانی پلانے نا آیا

کربلا میں حسینؓ کا ساقی اگر عباس تھا 

تو مدینہ میں  عثمانؓ کا ساقی علیؓ تھا

اس عثمانؓ کو 40 دن ہوگئے ایک گھر میں بند کیئے ہوئے جو عثمانؓ مسجد نبوی کیلئے جگہ خریدا کرتاتھا

آج وہ عثمانؓ کسی سے ملاقات نہیں کرسکتا جسکی محفل میں بیٹھنے کیلئے صحابہ جوق درجوق آیاکرتے تھے

40 دن گزر گئے اس عثمانؓ کو کھانہ نہیں ملا جو اناج سے بھرے اونٹ نبیؐ کی خدمت میں پیش کردیا کرتاتھا

آج اس عثمانؓ کی داڑھی کھینچی جارہی ہے جس عثمان سے آسمان کے فرشتے بھی حیاکرتے تھے 

آج اس عثمانؓ پر ظلم کیا جارہا ہے جو کبھی غزوہ احد میں حضور نبی کریمؐ کا محافظ تھا 

آج اس عثمانؓ کا ہاتھ کاٹ دیا گیا جس ہاتھ سے آپؐ کی بیعت کی تھی 

ہائے عثمانؓ میں نقطہ دان نہیں میں عالم نہیں جو تیری شھادت کو بیان کروں اور دل پھٹ جائیں آنکھیں نم ہوجائیں 

آج اس عثمانؓ کے جسم پر برچھی مار کر لہو لہان کردیا گیا جس عثمان نے بیماری کی حالت میں بھی بغیر کپڑوں کے کبھی غسل نہ کیا تھا

آج آپؐ کی 2 بیٹیوں کے شوہر کو ٹھوکریں ماری جارہی ہیں

18 ذی الحج 35 ھجری ہے جمعہ کا دن ہے حضرت عثمانؓ روزہ کی حالت میں ہیں باغی دیوار پھلانگ کر آتے ہیں اور حضرت عثمانؓ کی داڑھی کھینچتے ہیں برا بھلا کہتے ہیں ایک باغی پیٹھ پر برچھی مارتاہے ایک باغی لوہے کا آہنی ہتھیار سر پر مارتاہے ایک تلوار نکالتا ہے حضرت عثمانؓ کا ہاتھ کاٹ دیتاہے وہی ہاتھ جس ہاتھ سے آپؐ کی بیعت کی تھی قرآن سامنے پڑا تھا خون قرآن پر گرتا ہے تو قران بھی حضرت عثمانؓ کی شھادت کا گواہ بن گیا عثمانؓ زمین پر گر پڑے تو باغی عثمانؓ کو ٹھوکریں مارنے لگے جس سے آپؓ کی پسلیاں تک ٹوٹ گئیں حضرت عثمانؓ باغیوں کے ظلم سے شھید ہوگئے

اسلام وہ شجر نہیں جس نے پانی سے غذا پائی

دیا خون صحابہؓ نے پھر اس میں بہار آئی

مدینہ منورہ جنت البقیع میں حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالی کی قبر مبارک۔.

  • Related Posts

    تحریر . . رانا ندیم انجم کم عمر کی شادیاں ایک اجتماعی مسئلہ

     تحریر . .  رانا ندیم انجم کم عمر کی شادیاں ایک اجتماعی مسئلہ پاکستان میں غربت اور تعلیم کی کمی کے سبب ایک خطرناک رجحان ابھر رہا ہے جو کم…

    اساتذہ: علم و دانش کے ستون

      اساتذہ: علم و دانش کے ستون            آج کا دن ان عظیم شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جو ہمارے ذہنوں میں…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views