ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) طفیل خاصخیلی ٹنڈوالہ یار کورٹ سے واپسی گھر آ رہا تھا کہ پولیس نے بے گناہ گرفتار کر کے چرس کا جھوٹا مقدمہ درج کر دیا ان خیالات کا اظہار علی مراد خاصخیلی، جمیل خاصخیلی، سہیل خاصخیلی، رازق حسین خاصخیلی نے پولیس کی ذیادتیوں کے خلاف ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ ہم بکیرہ شریف کے رہائشی ہیں محنت مزدوری کرتے ہیں ہوٹل پر مزدوری کر کے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں طفیل خاصخیلی کورٹ میں پیشی پر گیا تھا جس کو کورٹ کے باہر سے مبینہ طور پر پولیس نے اغواء کرکے لے گئے اور اس کو بازیاب کرنے کے ہم سے رقم طلب کی گئی ہم نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں محنت مشقت کر کے گھر چلتا ہیں پیسے کہاں سے لائیں پیسے نہ دینے پر پولیس نے طفیل خاصخیلی کو چرس کے جھوٹے کیس میں چلان کردیا یہ کونسا قانون ہے کہ جو شخص کورٹ میں پیشی پر آیا ہو اس کے پاس چرس کہاں سے آئی گی ہم آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار سے اپیل کرتے ہیں کہ صاف شفاف انکوائری کر کے طفیل خاصخیلی پر سے جھوٹا مقدمہ ختم کر کے آزاد کیا جائے۔
ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) کھپرو کے سابق ناظم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا سانگھڑ پولیس کی ناکامی یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے جشن منایا، عبدالجلیل درس
ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) کھپرو کے سابق ناظم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا سانگھڑ پولیس کی ناکامی یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے جشن…