رپورٹ۔محمدحسین سومرو
بلال کالونی پولیس نے CCTV فوٹیج کی مدد سے اور خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل گرفتار کر لیے
ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں
ملزمان نے 6 جون کو صیفل شورو گوٹھ یوسی5 سہراب گوٹھ میں 1 شہری کو لوٹا تھا جسکی CCTV فوٹیج وائرل ہورہی تھی
سی سی ٹی وی فوٹیج والی واردات کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج ہے
ملزمان نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ بلال کالونی کی حدود چیس کے پاس سے ایک شہری سے ڈکیتی کی تھی جس میں موبائل فون اور موٹر سائیکل چھینی تھی
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 81/2024 جرم دفعہ 392/397/34 تے پہ بلال کالونی تھانے میں درج ہے
گرفتار ملزمان مورخہ 16 مارچ 2024 کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود سے پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے تھے
گرفتار ملزمان کی شناخت نادر علی ولد رجب علی اور منٹھار علی لاشاری ولد دیدار علی لاشاری کے ناموں سے ہوئی
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل 30 بور لوڈ میگزین تین عدد موبائل فون اور ایک عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکل برامد ہوئی
برآمدہ موٹر سائیکل سوزوکی 150 گلشن اقبال تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھی جس کا مقدمہ الزام نمبر 370/2024 جرم دفعہ 381A ت پ درج ہے
گرفتار ملزمان کے خلاف برامدہ اسلحہ کا علیحدہ سے مقدمہ درج کر کے تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ بالا مقدمات میں بھی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی