بھاولنگر(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خاں نے کہا ہے کہ ضلع بہاولنگر پولیس نے گذشتہ ماہ ستمبر میں 1444مقدمات درج کئے اور مجموعی طور پر 1283 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران104منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 26کلو چرس،3 کلو 820گرام ہیروئن2ہزار212لیٹرشراب دیسی برآمد کرلی۔1 کروڑ5 لاکھ 60 ہزار سے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا،پولیس خدمت مراکز میں 10ہزار131 افراد کو سہولیات فراہم کی گئیں۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث667ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیے۔02 خطرناک ڈکیت گینگ کے 06 ملزمان کوگرفتار کر کے ان سے قبضہ سے12 لاکھ 71 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمدضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں 92لاکھ 89 ہزارروپے سے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے58ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے03 رائفلیں،05بندوقیں /رپیٹری،47پسٹل،01 ریوالور،کاربین 01چاکو/ خنجر01،اور192روند/کارتوس برآمد کیے.پولیس نے1444 مقدمات درج کئے،667ملزمان،378مجرمان اشتہاری،238عدالتی مفروران کو گرفتارکیا گیا۔منشیات فروشوں سے مزید 602لیٹر لہن،بھنگ 28 کلو،آئس 210 گرام،افیون 520 گرام قبضہ میں لی گئی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لئے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہے کہ امن و امان کے قیام کے سلسلہ میں انتظامیہ و پولیس سے تعاون رکھتے ہو ئے جر ائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔