حب(رپورٹ فاروق بلوچ )
حب سٹی پولیس کا حب کے مختلف رہائشی ہوٹلوں اور کوارٹرز میں سرچ آپریشن بین الصوبائی خضداری گینگ کے اہم سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات ،اسلحہ و موٹر سائیکلز بر آمد زیر حراست ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حب معروف عثمان کی ہدایات پر ڈی ایس پی حب عبد الستار مینگل کی نگرانی میںSHO حب سٹی راشد بزنجو نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ گزشتہ روزحب کے مختلف رہائشی ہوٹلوں اور کوارٹرز میں سرچ آپریشن کے دوران بین الصوبائی خضداری گینگ کے اہم سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول دو عدد چھینے گئے موٹر سائیکل اور سات عدد موبائل فون برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی جبکہ سرچ آپریشن کے دوران سخی داد ولد لعل محمدنامی منشیات فروش کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 850 گرام شیشہ آئس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفتیش شروع کردی