سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
دیھ 18 کے رہائشیوں کا ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کی جانب سے گھروں کو خالی کرانے کے لئے چھاپہ مارنے اور کھاتے کی زمینیں زبردستی ٹرانسفر کے خلاف عورتوں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کو قومی شاہرا ہ پر دھرنا ، قومی شاہراہ بلاک ۔
تفصیلات کے مطابق سکرنڈ کے نواحی گائوں دیھ 18 کے رہائشیوں کا راجا ارشاد کیریو ، غلام مصطفی کیریو، وریام چوہان اور ابراہیم جمالی کی سربراہی میں عورتوں اور بچوں کے ہمراہ قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور قومی شاہراہ بلاک کر دی جسکی وجہ سے قومی شاہراہ سکرنڈ بائی پر ایک گھنٹہ تک بلاک رہی جس سے روڈ کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اس موقع پر مظاہریں نے میڈیا کو بتایا کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ سکرنڈ اور پولیس نے ہمارا جینا دوبھر کر رکھا ہے ہر دوسرے دن ہمارے گھروں پر چڑھائی کرتی ہے گھروں کو خالی کرنے کا کہتی ہے ہمارے مردوں کو اٹھا کر لیجاتے ہیں اور ان سے زبردستی ہماری کھاتے کی زمینیں ہتھیا رہے ہیں ابراہیم جمالی کی چاچی نے میڈیا کو بتایا کہ صبح سویرے پولیس نے چڑھائی کی ہمیں گھر سے نکالنے کی کوشش کی ہم اپنے گھر اور زمینیں نہیں چھوڑیں گے جبکہ ہمارا کیس کورٹ میں زیر سماعت ہے پھر بھی پولیس اور ریونیو عملہ ہمیں گھروں سے نکالنے کے لئے بزد ہیں ہم مر جائیں گے لیکن اپنی آبائی زمین خالی نہیں کریں گے اگر سرکاری زمین ہوتی تو ہم چھوڑ بھی دیتے لیکن یہ ہماری کھاتے کی زمین ہے ہم سے کوئی زبردستی نہیں لے سکتا ہم احتجاج کریں گے اور بچوں سمیت مر جائیں گے لیکن زمین اور گھر خالی نہیں کریں گے جسکے بعد ایس ایس پی شہید بینظیر آباد اتنویر تنیو کی ہدایات پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سکرنڈ اصغر اعون نے دھرنے کے مقام پر مظاہرین سے بات چیت کر کے انہیں ایس ڈی ایم کے پاس لیجا کر بات چیت کرانے پر رضامند کر کے روڈ کھلوایا ۔