رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ایسٹ، تھانہ شاہراہِ فیصل پولیس نے 06 سے زائد مقدمات میں اشتہاری و مفرور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی ضلع ایسٹ
پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں (ہوٹل آئی سوفٹویئر) کی مدد سے بروقت کارروائی کرکے اشتہاری و مفرور ملزم محمد حسیب خان ولد محمد ماجد خان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور 06 سے زائد مقدمات میں مفرور و مطلوب ہے، جس کی تفصیلات ذیل ہیں۔
1. مقدمہ الزام نمبر 420/2020 بجرم دفعہ 489F (مفرور) تھانہ شاہراہِ فیصل۔
2. مقدمہ الزام نمبر 336/2021 بجرم دفعہ 489F (اشتہاری) تھانہ عوامی کالونی۔
3. مقدمہ الزام نمبر 534/2021 بجرم دفعہ 489F (اشتہاری) تھانہ حیدری۔
4. مقدمہ الزام نمبر 236/2023 بجرم دفعہ 489F/406 تھانہ جوہر آباد۔
5. مقدمہ الزام نمبر 402/2023 بجرم دفعہ ٹیلی گراف ایکٹ/420/419/468/471 (مفرور) تھانہ آرام باغ۔
6. مقدمہ الزام نمبر 842/2023 بجرم دفعہ 489F تھانہ عزیز بھٹی۔
ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔