کراچی۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی خصوصی ہدایت پر ملک گیر سطح پر جمعۃ المبارک کو یوم انتباہ کے طور پر منایا گیا

 سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی خصوصی ہدایت پر ملک گیر سطح پر جمعۃ المبارک کو یوم انتباہ کے طور پر منایا گیا،

مساجدوں میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں فلسطینی عوام کی نسل کشی  اسرائیلی مظالم وبربریت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں،

ملک بھر کے عوام نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیلی مصنوعات پر حکومت سے پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا،

اسرائیل دنیا کا بدترین دہشتگرد ہے اسے نہ روکا گیا تو تیسری عالمی جنگ شروع ہوجائیگی،مقررین

 ظالم وجابر اسرائیل کے ختم ہونے کا وقت قریب آچکا ہے ظلم کی اندھیری رات ختم اور ظالم وجابر انشاء اللہ مٹ جائینگے،مقررین

40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کا قتل عام نسل کشی اقوام متحدہ کے خاموش کردار پر سوالیہ نشان ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

 مسئلہ فلسطین پر دنیا تیزی سے عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے ویٹو کا اختیار رکھنے والی ریاستوں کو اپنی متعصبانہ آنکھوں کو کھولنا چاہئے،شاداب رضا نقشبندی

 پاکستان کوایران،ترکیہ، سعودی عرب اور دیگر بڑی اسلامی ریاستوں کے ساتھ مل کر اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے،شاداب رضا نقشبندی

کراچی (   )  سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی خصوصی ہدایت پر ملک گیر سطح پر جمعۃ المبارک کو یوم انتباہ کے طور پر منایا گیا،ملک بھر کی مساجدوں میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں فلسطینی عوام کی نسل کشی اسرائیلی مظالم وبربریت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں،فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور اسرائیلی مصنوعات پر حکومت سے پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا،دنیا بھر کے مسلمان اسرائیلی مصنوعات کا سوشل بائیکاٹ کرکے اسرائیل سے نفرت کا اظہار کررہے ہیں، مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ ظالم وجابر اسرائیل کے ختم ہونے کا وقت قریب آچکا ہے،ظلم کی اندھیری رات ختم اور ظالم وجابر انشاء اللہ مٹ جائینگے،فلسطین کے عوام کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ نہتے جرأت وبہادری کے ساتھ ظالم کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں،اسرائیل دنیا کا بدترین دہشتگرد ہے اسے نہ روکا گیا تو تیسری عالمی جنگ شروع ہوجائیگی،اس موقع پر ملک بھر کی متعدد مساجدوں کے اجتماعات سے مواصلاتی خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر دنیا تیزی سے عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے،امریکہ سمیت ویٹو کا اختیار رکھنے والی ریاستوں کو اپنی متعصبانہ آنکھوں کو کھولنا چاہئے،40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کا قتل عام نسل کشی اقوام متحدہ کے خاموش کردار پر سوالی نشان ہے،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پاکستان کوایران،ترکیہ، سعودی عرب اور دیگر بڑی اسلامی ریاستوں کے ساتھ مل کر اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے، اقوام متحدہ، او آئی سی، یورپی یونین، عرب لیگ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں غزہ میں جنگ بندی پر عمل در آمد کروانے میں بری طرح سے ناکام ہوئے ہیں،اسرائیل نے بچوں، بوڑھوں، تعلیمی اداروں ہسپتالوں،پناہ گزینوں کو نشانہ بنا کر جنگی جرائم کا سنگین ارتکاب کیا ہے،دنیا تیزی کے ساتھ عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے جس کی تمام ذمہ داری امریکہ، برطانیہ،جرمنی، فرانس اسرائیل اور دیگر ان کے اتحادیوں پر عائد ہوگی،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائکاٹ کیا جانا وقت کی ضرورت ہے،عالم اسلام کو متحد ہو کر کفار کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے،جبکہ اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنماؤں محمد شہزاد قادری،محمد مبین قادری،محمد آفتاب قادری،نور حمد قاسمی، محمد انعام اللہ خان قادری،محمد زاہد حبیب قادری،،علی بلوچ،ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر،سردار طاہر ڈوگر،خالد حسن عطاری،مرکزی علماء بورڈ کے کنوینر علامہ طارق شہزاد مدنی،علامہ محمود قادری،کراچی امیر غلام مرتضیٰ قادری جید علماء کرام ومشائخ نے مساجد میں خطبات جمعہ کے دوران مذمتی قرارداد پیش کی عوام نے ہاتھ اٹھا کر حمایت کی#

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views