بھاولنگر(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے )
ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر5جون سے صوبہ بھرمیں پلاسٹک کے ایک باراستعمال ہونے والی اشیا پر پابندی عائد کی دی گئی ہے۔انہوں نے اپنے دفتر میں ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع میں پلاسٹک کی ایک بار استعمال ہونے والی اشیاء 75 مائیکرون سے کم موٹائی 12×16 انچ سے کم سائز کے پلاسٹک بیگ،پلاسٹک سٹکس والی
ائیربڈذ،غباروں والی پلاسٹک سٹکس ،پلاسٹک کے جھنڈے، پلاسٹک کینڈی سٹکس، پلاسٹک آئس کریم سٹکس، پولی سٹائین ڈسپوزیبل کپ ،گلاس، پلیٹیں اور فوڈ باکسر(سائروفوم)مٹھائی کے ڈبوں پر پلاسٹک ریپنگ،پلاسٹک کارڈ، پلاسٹک سگریٹ پیکٹ،40 مائیکرون سے کم ملٹی لیئرپیکنگ (کھانے، ادویات کے لئے استثناء) اور 80 مائیکرون سے کم پلاسٹک یا پی وی سی بینرز، ان کی پیداوار اور استعمال پر مکمل پابندی یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام پلاسٹک سے بنی اشیا کا استعمال ہرگزنہ کریں یہ موذی امراض کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کا باعث ہیں لہذا عوام سے اپیل ہے کہ پلاسٹک بیگز کی جگہ کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کریں، دکاندار سمیت تمام لوگ پلاسٹک بیگز استعمال نہ کرنیکی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ متعلقہ حکام پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی یقینی بنائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پلاسٹک کے تھیلوں پر مکمل پابندی کے ساتھ ساتھ عوامی آگہی کے لئے تعلیمی اداروں، پبلک مقامات پر خصوصی مہم چلائی جائے جس میں انسانی صحت کو پلاسٹک سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جا سکے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، چیف آفیسر میونسپل کمیٹیز، انسپکٹر ماحولیات اور دیگر محکموں کے سربراہان شریک تھے.