سکرنڈ۔سیپا شہید بینظیرآباد کا عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس نواب شاہ میں آگاہی واک و سیمینار کے بعد پودے لگائے گئے

سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

سیپا شہید بینظیرآباد کا عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس نواب شاہ میں آگاہی واک و سیمینار کے بعد پودے لگائے گئے تفصیلات کے مطابق وزیر برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی دوست محمد راھمون، سیکرٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی نبیلہ عمر، ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ  (SEPA) نعیم احمد مغل کی ہدایت پر سیپا شہید بینظیر آباد کے ریجنل انچارج ڈاکٹر گل امیر سنبل کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس اور فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس نوابشاھ میں آگاہی واک و سیمینار اور پودے لگائے گئے جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری ، لیڈی ہیلتھ ورکرز ، سیپا شہید بینظیرآباد کے آفیسرز اور مقامی لوگوں نے بھرپور شرکت کی سیمینار سے سیپا شہید بینظیرآباد کے ریجنل انچارج ڈاکٹر گل امیر سنبل اور ڈی ایچ او ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری اور دیگر نے کہا کہ پاکستان بالخصوص سندھ میں ماحولیاتی آلودگی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی، فیکٹریوں کا گندا پانی، پلاسٹک کا بے تحاشہ استعمال اور جنگلات کی کٹائی ماحول پر مضر اثرات کا باعث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیات کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، جن میں درخت لگانا، ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد، سولر، ہوا سے بجلی پیدا کرنا اور پگھلنے والے پلاسٹک کا استعمال کرنا شامل ہے، سیپا کی ٹیم نے ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی  کے مضر اثرات سے لوگوں کو آگاہ کیا درخت لگانے کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔اس موقع پر سیپا کی جانب سے پودے بھی لگائے گئے.

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

     سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views