سکرنڈ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد نواب سمیر لغاری کی زیر صدارت عید الاضحیٰ کے موقع پر عید گاہوں اور مسجدوں کے گرد نواح صفائی،

سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد نواب سمیر لغاری کی زیر صدارت عید الاضحیٰ کے موقع پر عید گاہوں اور مسجدوں کے گرد نواح صفائی، اسٹریٹ لائٹ کی بحالی کے ساتھ ساتھ قربانی والے جانوروں کی آلائشیں بروقت شہر سے باہر منتقل کر کے تلف کرنے کے سلسلے میں ایک اجلاس ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا  اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری نے کہاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر  ضلعے کی تمام عید گاہوں اور میونسپل گراؤنڈ نواب شاہ سمیت مختلف جگہوں پر عید نماز کے لیے منعقد ہونے والے اجتماعات کے لئے آنے والے لوگوں کی سہولت کے لئے صفائی ستھرائی اور پینے کے صاف پانی کا بندوبست کیا جائے انہوں نے مزید کہا کے مساجد اور شہری علاقوں میں صفائی کا خاص انتظام کیا جائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کے قربانی والے جانوروں کی آلائشوں کو بہتر طریقے سے شہر سے باہر تلف کرنے کا انتظام کیا جائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے میونسپل اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے جانوروں کے الائشوں کو اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے شہریوں کی شکایات کو فوری طور پہ حل کرنے کے لئے کنٹرول روم قائم کیے جائیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی پولیس عبدالحمید جلبانی نے کہا عید کے موقع پر میونسپل کارپوریشن نواب شاہ سمیت ضلع کے تمام شہروں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا جا رہا ہے اس کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں سندھ حکومت اور ضلع انتظامیہ کی اجازت  پر ادارے اور تنظیمیں اکٹھے کر سکیں گے اجلاس میں میونسپل کمشنر عبدالرزاق شیخ اور ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ کے چیئرمین سید عزیر شاہ نے سب کمیٹیوں کے افسران نے عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے حوالے سے  بنائے گئے پلان کے متعلق آگاہی دی گئی اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غلام عباس گوراہو ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر برکت لاکھو ایکسین  پبلک ہیلتھ مظفر زرداری سمیت دوسرے مختلف اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

     سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views