سازشی عناصر اپنے مفادات کیلئے اہلسنت کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں،نائب سربراہپاکستان سنی تحریک صاحبزادہ بلال عباس قادری
PSTنے ہمیشہ اپنے کام اور تنظیمی جدوجہدسے اا اہلسنت کا مورال بلند کیا ہے،مفاد پرست عناصر ہمیشہ ناکام رہے اور ہینگے،بلال عباس قادری
سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر جمعۃ المبارک کو ملک گیر سطح پر یوم انتباہ کے طور پر منائیں،بلال عباس قادری
جمعہ کے اجتماعات میں اسرائیل کے ظلم وجبر اور بربریت کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کرائی جائیں،بلال عباس قادری
حکومت پاکستان پر زور دیا جائے وہ مظلوم فلسطینیوں کی آواز بن کر اسرائیلی مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں،بلال عباس قادری
کے الیکٹر ک بے لگام گھوڑا ہے اس کو نکیل ڈال کر عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کی ضرورت ہے،بلال عباس قادری
کے الیکترک ملک کا سب سے بڑا کرپٹ اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والا ادارہ بن گیا ہے،بلال عباس قادری
اسرائیل عالمی عدالت کے فیصلے کی کھل کر خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینیوں پر بمباری اور زمینی آپریشن کے ذریعے نسل کشی کررہا ہے،بلال عباس قادری
کراچی ( )نائب سربراہپاکستان سنی تحریک صاحبزادہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ سازشی عناصر اپنے مفادات کیلئے اہلسنت کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں،پاکستان سنی تحریک نے ہمیشہ اپنے کام اور تنظیمی جدوجہدسے اا اہلسنت کا مورال بلند کیا ہے،مفاد پرست عناصر ہمیشہ ناکام رہے اور ہینگے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر جمعۃ المبارک کو ملک گیر سطح پر یوم انتباہ کے طور پر منائیں،اسرائیل عالمی عدالت کے فیصلے کی کھل کر خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینیوں کی بمباری اور زمینی آپریشن کے ذریعے نسل کشی کررہا ہے،جمعہ کے اجتماعات میں اسرائیل کے ظلم وجبر اور بربریت کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کرائی جائیں،حکومت پاکستان پر زور دیا جائے وہ مظلوم فلسطینیوں کی آواز بن کر اسرائیلی مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں،اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،ملک کی غالب اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،بلال عباس قادری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے شکر گزار ہیں کہ سابق ناہل سربراہ کی چال بازیوں کو بے نقاب کیا،الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ مرکزی شوریٰ آج بھی مرکزاہلسنت کے ساتھ ہے اور ثالثی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں ثروت اعجاز کو نااہل سمجھتی ہے،الیکشن کمیشن اور عدالتوں کے دروازے سب کیلئے کھولے ہیں الیکشن کمیشن میں آج بھی کیس کے مندرجات کا فیصلہ ہونا باقی ہے،حقائق عوام کے سامنے آچکے اور جھوٹ بولنے والوں کو عوام اہلسنت پہچان چکے ہیں،پاکستان سنی تحریک سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی قیادت میں ملکی ودینی ایشوز کے ساتھ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے،عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں،اسی لئے عوامی ایشوز پر بھرپور آواز بلند کئے ہوئے ہیں،کے الیکٹر ک بے لگام گھوڑا ہے اس کو نکیل ڈال کر عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کی ضرورت ہے،کے الیکٹرک کے سی ای او 87ارب عوام سے وصولیابیکی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کررہے ہیں،کے الیکترک ملک کا سب سے بڑا کرپٹ اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والا ادارہ بن گیا ہے،کراچی بھر میں ہر پی ایم ٹی کے پاس سب میٹر لگایا ہوا ہے جتنے بھی یونٹ خرچ ہوتے اور جو بجلی چوری ہوتی ہے سب میٹر کی ریڈنگ کے تحت وصولیابی کرلی جاتی ہے،بجلی کی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات ہونے چاہیے مگر کے الیکٹرک کا رونا بھی بند ہونا چاہیے پورے کراچی میں جتنی بجلی خرچ ہوتی ہے اس سے زیادہ بلنگ عوام،تاجروں سے وصول کرلی جاتی ہے۔#