سکرنڈ۔ یو ایس اے آئی ڈی (USAID) کی نمائندہ مس مرسڈیز میری وارڈ (ms. MERCEDES MARIE WARD) نے ڈپٹی کمشنر شھید بے نظیر آباد شہر یار گل میمن سے انکے دفتر میں ملاقات کی.

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

 یو ایس اے آئی ڈی (USAID) کی نمائندہ مس مرسڈیز میری وارڈ (ms. MERCEDES MARIE WARD) نے  ڈپٹی کمشنر شھید بے نظیر آباد شہر یار گل میمن سے انکے دفتر میں ملاقات کی.اس موقع پر پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائینسز برائے خواتین نواب شاھ کے وائس چانسلر پروفيسر گلشن میمن اور امریکن یونیورسٹیوں سے تربیت حاصل کرنے والے پروفیسرز شامل تھے. اس موقع پر یو ایس ایڈ کی نمائندہ نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ سمیت پاکستان کی 16 یونیورسٹیوں کو یو ایس  ایڈ کے ایک پارٹنر شپ پروگرام کے تحت مضبوط کیا جارہا ہے جس کے تحت یونیورسٹی اساتذہ کو مختلف امریکن یونیورسٹیوں میں تربیت دی جارہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پانچ سالہ پروگرام ہے جس کے تحت امریکن گورنمنٹ کی جانب سے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی بہتری کے لئے کام کیا جارہا ہے اور میرے یہاں آنے کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ یونیورسٹی کے جن پروفیسرز کو تربیت دی گئی ہے وہ کیسے پڑھا رہے ہیں اور یونیورسٹی کی مزید کس طرح سے مدد کی جاسکتی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہر یار گل میمن نے پاکستان میں تعلیم کی بہتری کے لئے امریکن حکومت کے سرمایہ کاری کے پروگرام کو سراہا اور وفد کا نواب شاهه آنے پر شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا  انہوں نے بتایا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی خصوصی توجہ کی وجہ سے یونیورسٹی میں ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں. اس موقع پر پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائینسز نواب شاہ کے وائس چانسلر پروفیسر گلشن میمن نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر کو امریکہ کی  2 یونیورسٹیوں میں تربیت کے لئے بھجوایا جاتا ہے جبکہ کچھ اساتذہ کو امریکن ایمبیسی کی مدد سے اسلام آباد میں تربیت دی جارہی ہے. انہوں نے کہا کہ یوایس ایڈ کے تحت یونیورسٹی کو جدید سازوسامان سے لیس کیا جائے گا اور یونیورسٹی کو پورے ملک میں ایک ماڈل بنایا جائے گا اور اس منصوبے کے تحت یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کا پروگرام بھی شروع کیا جائے گا جبکہ نرسنگ گریجویٹ کو ایک سال کی مزید تعلیم کے لئے امریکہ بھجوایا جائے گا.انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام میں شامل پاکستان کی  16 یونیورسٹیوں میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی واحد میڈیکل یونیورسٹی ہے اس سے قبل امریکن لیڈی نے یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے فن تعمير کو سراہا انہوں نے انٹر نیشنل ڈیجیٹل لائبریری، کلینکل شعبے، اسٹیڈیم، اور یونیورسٹی اسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت اور مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے وفد کو سندھ کے روایتی تحفے اجرک لونگی اور شیلڈ پیش کی گئی.

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

     سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views