نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز کے مختلف علاقوں میں ایک ہی روز میں کاروکاری زمینی تکرار پرانی دشمنی پر تین جگھڑوں کے دوران 2 عورتوں سمیت چار افراد قتل اور 2 عورتوں سمیت تین زخمی تفصیلات کے مطابق کنڈیارو تھانے کی حدود گاؤں صالح راجپر میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد قتل ملزم نے کاروکاری کے الزام میں بیوی حکیماں ملاح اور نوجوان سبحان ملاح کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا دوسری جانب کنڈیارو کے کچے کے تھانے بھاگو دیرو میں زمین کے تنازعے پر چانڈیو اور کلہوڑا برادری میں پرانی زمین کے تکرار پرانی دشمنی پر گوٹھ نبی بخش کلہوڑو
میں فائرنگ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق دو عورتیں زخمی ہو گئی نعش و زخمی عورتیں کنڈیارو اسپتال منتقل جب کہ گاؤں محمد حسن پنھور میں پرانی دشمنی کی بناء پر مہمان بن کر انے والے مٹھیانی کے رہائشی دو نوجوانوں پر فائرنگ ایک نوجوان قتل دوسرا زخمی ہو گیا گولیاں لگنے کے سبب نوجوان جلال ولد علی بخش پنھور موقع پر ہی مارا گیا جبکہ دوسرا نوجوان سرفراز پنھور زخمی ہو گیا پولیس نے حالات پر کنٹرول کر لیا ہے اور متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے جب کہ مرنے والوں کی لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں اور ان کی لاشیں جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا علاقے میں حالات کشیدہ ہیں اور پولیس علاقے میں موجود ہے