سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شہید بینظیرآباد نواب سمیر لغاری نے تعلقہ اسپتال سکرنڈ، پائی فاریسٹ اور مختیار کار آفیس سکرنڈ کا دورہ کیا تعلقہ اسپتال سکرنڈ کے دورے کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اسپتال میں قائم ہیٹ اسٹروک وارڈ کا بھی معائنہ کیا بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مختیار کار آفیس سکرنڈ کا دورہ کرکے رکارڈ روم کا جائزہ لیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مختیار کار شوکت بجورو کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آفیس میں کام سے آنے والے شہریوں کے مسائل میرٹ کی بنیاد پر حل کئے جائیں جبکہ روینیو رکارڈ کو درست حالت میں رکھا جائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجا اور دیگر افسران موجود تھے بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر قاضی احمد، رورل ہیلتھ سنٹر دولتپور اور بیسک ہیلتھ یونٹ نواب ولی محمد کا بھی اچانک دورہ کرکے صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔