آج کا احتجا ج علامتی احتجاج ہے،آفاق احمد
جب عدالتیں سننے کوتیار نہیں تواب فیصلہ سڑکوں پر ہوگا،
مہاجرقومی موومنٹ(پاکستان)کی جانب سے کے الیکٹرک کی غنڈہ گردی کے خلاف نمائش چورنگی پراحتجاج کیا گیا جس میں تاجر تنظیموں،علماء کرام سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاج میں شرجیل گوپلانی، عبدالقادرشیخانی، عتیق میر،اسماعیل لالپوری، علامہ صادق جعفری، راشد رضوی ایڈوکیٹ، یوسف قریشی،حبیب شیخ، علامہ اشرف علی، اسلم خان، آغا رحیم جعفری،حاجی یونس بچو سمیت دیگر تاجر برادری نے شرکت کی،اس موقع پر چیئرمین آفاق احمدنے خطاب کرتے ہوئے تمام تاجر برادری سمیت تما م ماؤں، بہنوں اور بزرگوں کو سلام پیش کیا۔چیئر مین آفا ق ا حمد نے تمام قائدین کی گفتگو سے نہ صرف ہمیں بلکہ عوام کو بھی حوصلہ ملاہے،آج کا اجتماع حکومت کیلئے فارم اپ کال تھی، حکومتکو چاہیے کے الیکٹرک کی سر پرستی بند کرے اور لائن لوسز کے نام عوام پر کئے جانے والے مظالم بند کریں،کے الیکٹرک اگر خسارے میں ہیں تو ہمارے لوگوں کے ساتھ بیٹھے اگر KE واقعی خسارے میں ہے تو آفاق گھر گھر جاکر لوگ سے مدمانگے، جس دن آفاق احمد دھرنے پربیٹھ گیا اور عوام کے الیکٹرک کے دفاتر کا محاسرہ کرینگے۔انہوں نے
عوام سے اپیل کی ہے کے الیکٹرک کی گاڑی کہیں کسی کا کنکشن بل نہ بھرنے کی وجہ سے کاٹنے کی کوشش کرے تو اسے پیار سے سمجھاؤ اور اکر وہ نہ مانے تو اسے اسکی ہی زبان میں سمجھائے چاہیے،۔آفاق احمد نے عوام سے وعدہ کیا میں کے الیکٹرک کے مسئلے پر پیچھے نہیں ہٹوگا،انہوں نے کہاکہ صدر کی ایک مارکیٹ 77ارب روپے ٹیکس دیتی ہے اور ہمیں ہی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جاتا ہے میرا گلا دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ میں کسی قومیت کے خلاف نہیں ہر شخص کو سینہ ٹھوک کر اپنی شناخت کو بتا نا چاہیے، آفاق کو منافقت کو پسند نہیں کر تا۔ آفاق احمد نے کہاکہ شہر پرنادیدہ قوتوں نے مہاجر پٹھان،مہاجر سندھی فسادات کرائے گئے جو اس شہر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ آفاق احمد نے تمام آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا،آج فیصلہ کرلو غلامی کا سودا نہیں کرینگے۔آج آفاق نے فیصلہ کرلیا اورآخری سانس تک لگام ڈالے گا۔
شرجیل گوپلانی نے کہاکہ گونمنٹ پھنس گئی ہے آج نہیں تو کل پھنسے گی ہم کے الیکٹرک کے ستائے ہوئے جتنا ظلم و ذاتی ہمارے ساتھ کی گئی اسکا اظہار کرنا بھی ممکن ہم تاجر برادری سے تعلق رکھتے اور اس ملک کی معیشت کو چلانے میں اپنا کردارادا کرتے ہیں لیکن ہم تک پر FIRکاٹی گئی۔عبدالقادرشیخانی نے کہاکہ تاجر برادری کی عزت پوری دنیا میں دی جاتی ہے لیکن یہا ں تاجر سمیت کسی فرد کی کوئی عزت نہیں،اس ملک جو حال ہوتا جارہا ہ وہ کسی چھپا نہیں ِ،انہوں نے کہاکہ اتحاد بہت بڑی طاقت ہوتی جیسا کہ کشمیری عوام نے ثابت کردیا اوراپنی عوام کو 3روپے فی یونٹ کرواکر تماملک کیلئے ایک مثال قائم کردی ہے۔ آغارحیم جعفری نے کہاکہ کے الیکٹرک کل بھی مردہ باد تھی کے الیکٹرک آج بھی مردہ باد ہے۔