لاہور(میاں میراحمد مستانہ سہروردی سے) نواب صادق محمد خان عباسی کی پاکستان کے لئے خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا نواب صاحب نے اس وقت پاکستان کی کرنسی کی گارنٹی دی جب کوئی ملک پاکستان کی کرنسی کی گارنٹی دینے کے لیے تیار نہیں تھا، ڈاکٹرمظہراقبال چوہدری

 


لاہور(میاں میراحمد مستانہ سہروردی سے)

نواب صادق محمد خان عباسی کی پاکستان کے لئے خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا نواب صاحب نے اس وقت پاکستان کی کرنسی کی گارنٹی دی جب کوئی ملک پاکستان کی کرنسی کی گارنٹی دینے کے لیے تیار نہیں تھا نوزائیدہ پاکستان میں کئی ماہ تک سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نواب صاحب نے ادا کیں  ایرانی صدر کے پہلے دورہ پاکستان کے وقت نواب صاحب نے شاہی برتنوں کی ایک ٹرین کراچی روانہ کی جس میں بیشتر برتن سونے اور چاندی کے تھے جسے آپ نے واپس بھی نہیں لیا 

 ان خیالات کا اظہار سابق رکن اسمبلی عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایران سے واپسی پر لاہور ائیر پورٹ پر  نواب صادق محمد کی برسی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا 

عوامی لیڈر  نے کہا بھاول پور ایک فلاحی ریاست تھی لوگ خوشحال زندگی گزار رہے تھے نواب صاحب نے اس زمانے کی قیمتی ترین گاڑیاں قائد اعظم محمد علی جناح کو تحفے میں دیں سندھ کا گورنر ہاوس نواب صاحب کا محل تھا جسے انہوں نے پاکستان کو تحفے میں  دیا 5 اکتوبر 1947 کو برصغیر کی امیر ترین ریاست کا الحاق پاکستان کے ساتھ کر دیا گیا اسلامیہ کالج پشاور اور لاہور نواب صاحب کی بے مثال تعلیمی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا 

ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا نواب صاحب کی خدمات کی بدولت قائد اعظم محمد علی جناح نے ان کو محسن پاکستان کا خطاب دیا آپ ستمبر 1904 کو پیدا ہوئے اور 24 مئی 1967 کو وفات پائی ہندوستان کی جانب سے طرح طرح کے لالچ نظر انداز کر کے ریاست بھاول پور کا پاکستان سے الحاق آپ کا عظیم کارنامہ ہے آپ کی برسی ہر سال 24 مئی کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے افسوس نواب صاحب کی خدمات کو روشناس نہیں کروایا جا رہا  رب العزت نواب صادق محمد عباسی کے درجات بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے

  • Related Posts

    لاہور( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے لائسنس کا حصول اسان سے اسان تر بنا دیا ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق

     لاہور( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے لائسنس کا حصول اسان سے اسان تر بنا دیا ترجمان ٹریفک…

    لاہور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول میں ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقیاں۔

     لاہور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول میں ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر  کے عہدہ پر ترقیاں۔ آئی جی پنجاب…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views